ETV Bharat / bharat

ای ڈی کی ٹیم ایک بار پھر احمد پٹیل کے گھر پہنچی - اسٹرلنگ بائیوٹیک کیس

انفورسمینٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم ایک بار پھر سے کانگریس کے سینیئر رہنما احمد پٹیل کے گھر پوچھ تاچھ کے لیے پہنچی ہے۔

ahmed patel
ahmed patel
author img

By

Published : Jun 30, 2020, 12:00 PM IST

Updated : Jun 30, 2020, 12:27 PM IST

سندیسارا بدعنوانی معاملے میں سنیچر کے روز احمد پٹیل سے پوچھ تاچھ کے بعد دوبارہ ای ڈی کی ٹیم ان کے گھر پہنچی ہے اور 14 ہزار 500 کروڑ کے سندیسارا بدعنوانی معاملے میں پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

ای ڈی کی ٹیم احمد پٹیل کے گھر

گزشتہ روز ای ڈی کی پوچھ تاچھ کے بعد احمد پٹیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے مرکزی حکومت کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ مودی حکومت کورونا وائرس اور چین سے لڑنے کی بجائے حزب اختلاف سے لڑ رہی ہے۔

احمد پٹیل نے کہا تھا کہ ملک میں بیروزگاری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، کورونا وائرس پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی صف دکھائی دے رہی ہے لیکن ان سب سے پرے مودی حکومت اپوزیشن کے خلاف محاذ کھولے ہوئے ہے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ای ڈی کی تین رکنی ٹیم نے احمد پٹیل سے ان کے گھر پر پوچھ گچھ کیا تھا اور 14،500 کروڑ روپے کے اسٹرلنگ بائیوٹیک کیس کے سلسلے میں پی ایم ایل اے کے تحت ان کا بیان ریکارڈ کیا تھا۔

اور آج ایک بار پھر سے ای ڈی کی کانگریس رہنما کی سرکاری رہائش گاہ پر پہنچی اور پوچھ تاچھ جاری ہے۔

کانگریس رہنما کا بیان منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (پی ایم ایل اے) کے تحت درج کیا گیا تھا کیونکہ اسٹرلنگ بائیوٹیک کیس کے اہم ملزم، سندیسرا برادران کے ساتھ ان کے مبینہ روابط زیر تفتیش ہیں۔

قبل ازیں دو مواقع پر ایجنسی نے انہیں(احمد پٹیل) کو طلب کیا تھا لیکن انہوں نے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی گائیڈ لائنز حوالہ دیتے ہوئے کہ سینیئر شہریوں کو وبائی امراض سے محفوظ رہنے کے لیے گھر کے اندر رہنے کا مشورہ دیا جس کے بعد ای ڈی کی ٹیم ان گھر پر پوچھ تاچھ کے لیے پہنچی۔

Last Updated : Jun 30, 2020, 12:27 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.