ETV Bharat / bharat

ارریہ میں اساتذہ کا مشعل جلوس

مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ نہیں دئے جانے پر پرائمری و مڈل اسکولوں کے کانٹرکٹ اساتذہ گزشتہ دس دنوں سے پورے بہار میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال پر چلے گئے ہیں۔

ارریہ میں اساتذہ کا مشعل جلوس
ارریہ میں اساتذہ کا مشعل جلوس
author img

By

Published : Mar 5, 2020, 11:40 PM IST

اس ہڑتال سے پرائمری و مڈل اسکول کے طلبا کی تعلیم کا شدید نقصان ہو رہا ہے۔ اساتذہ مسلسل اپنے مطالبات کی حمایت میں احتجاج کر رہے ہیں مگر ریاستی حکومت کی جانب سے اب تک اس پر کوئی رد عمل آیا جس سے سمجھا جا رہا ہے کہ اساتذہ اپنے مطالبات پورا ہونے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

اسی سلسلہ میں آج سینکڑوں اساتذہ نے شہر کے بس اسٹینڈ سے لے کر ضلع کلکٹریٹ تک ایک مشتعل جلوس نکالا اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی، تمام اساتذہ ہاتھوں میں تختیاں لئے مساوی کام کے بدلے مساوی تنخواہ دئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

بہار کے وزیر اعلیٰ و وزیر تعلیم کو ضلع کلکٹر کے ذریعہ ایک میمورنڈم بھی بھیجا گیا. حالانکہ بہار کے وزیر تعلیم نے اس سلسلے میں ہڑتال پر جانے والے اساتذہ کے لئے ایک سخت نوٹس جاری کی تھی اور جلد سے جلد کام پر واپس آنے کی تلقین کی تھی تاہم اساتذہ پر اس نوٹس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔

ارریہ میں اساتذہ کا مشعل جلوس

ایک ہڑتالی استاد منجو دیوی نے کہا کہ یہ حکومت تانا شاہ ہو گئی ہے، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایک عرصے سے ہم اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں مگر حکومت ہمیشہ ہم لوگوں کو ٹھگنے کا کام کر رہی ہے، مگر اس بار لڑائی آر پار کی ہے۔

بہار بورڈ کے افسران ہمیں ڈرانے کی کوشش کی کہ جو اساتذہ ہڑتال پر جائیں گے ان پر کارروائی ہوگی ،ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اپنے حقوق کے لئے سڑکوں پر اترے ہیں۔

گلفشاں پروین نے کہا کہ نتیش حکومت ہم اساتذہ کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے جسے ہم ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم آئین کے تحت اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، کسی کے ڈرانے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اس ہڑتال میں ہزاروں اساتذہ حصہ لے رہے ہیں جس سے بچوں کے تعلیم پر اثر پڑرہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.