ETV Bharat / bharat

'جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے بیٹے کی گرفتاری غیر قانونی' - جے سی پیون ریڈی

تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رہنما جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے بیٹے آسمت کو گاڑیوں کے اندراج کے قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا۔

tdp leader jc prabhakar reddy, son asmith arrested 'illegally': jc pavan reddy
'جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے بیٹے آسمیت کی گرفتاری غیر قانونی'
author img

By

Published : Jun 15, 2020, 1:11 PM IST

آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے رہنما جے سی دیوکار ریڈی کے بیٹے جے سی پیون ریڈی نے کہا کہ 'ان کے چچا اور ٹی ڈی پی رہنما جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے بیٹے آسمت کو غیر قانونی طور پر قوانین کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے'۔

جے سی پیون ریڈی نے کہا ہے کہ 'در حقیقت پربھاکر نے کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ ہمیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ کیوں اور کہاں آسمت کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ہم کسی بھی حد تک جائیں گے اور اپنی لڑائی جاری رکھیں گے'۔

جے سی پیون ریڈی نے اننت پور کے تھاڈی پاتری میں ایک پریس میٹنگ کی جس میں ان کے چچا جے سی پربھاکر ریڈی اور ان کے بیٹے آسمت کی گرفتاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'جاتا دھارا صنعت کا تعلق جے سی پربھاکر ریڈی کے خاندان سے ہے۔ تاہم پربھاکر ریڈی اس میں ڈائریکٹر نہیں ہیں۔ اس کمپنی نے چنائی کے موٹھوکمر میں واقع گوٹھم اینڈ کمپنی سے 26 گاڑیاں خریدی تھیں۔ وہ گاڑیاں ناگالینڈ میں رجسٹرڈ تھیں۔ ہمیں نو آبجکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) ملا۔ لہذا ہم نے وہاں گاڑیاں رجسٹر کیں'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'ہم نے گاڑیاں خریدیں اور اندراج کیا۔ اس میں کیا حرج ہے؟ اگر کوئی بات ہوتو اس کے بیچنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ جس نے اس کا اندراج کیا تھا اور جس نے این او سی دیا تھا اسے گرفتار کیا جانا چاہئے'۔

انھوں نے کہا ہے کہ 'جب یہ معاملہ سامنے آیا تو ہم نے ناگالینڈ میں ایک مقدمہ درج کیا۔ آندھراپردیش حکومت نے ایک ہی معاملے پر جنوری کے بعد سے ہمارے خلاف 23 مقدمات دائر کردیئے ہیں'۔

جے سی پیون ریڈی کا کہنا ہے کہ 'ہمیں تمام مقدمات میں ضمانت مل گئی۔ ایک اور مقدمہ ہمارے نوٹس کے بغیر حال ہی میں درج کیا گیا۔ ہم عدالت گئے، لیکن سماعت کل کے لئے ملتوی کردی گئی۔ ہمیں ضمانت مل جائے گی'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.