ETV Bharat / bharat

ترن تارن بلاسٹ: خالستان حمایتی نوجوانوں کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ

گذشتہ برس پنجاب میں ہوئے ترن تارن بلاسٹ معاملے میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے نو خالستان حمایتیوں کے خلاف بدھ کو چارج شیٹ داخل کی، اس بلاسٹ میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Tarn Taran Blast: NIA Charge Sheet Against Khalistan Supporting Youth
ترن تارن بلاسٹ: خالستان حمایتی نوجوانوں کے خلاف این آئی اے کی چارج شیٹ
author img

By

Published : Mar 12, 2020, 11:02 AM IST

این آئی اے نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ترن تارن کے باشندہ ماسا سنگھ، ہرجیت سنگھ، گورجنت سنگھ، منپریت سنگھ، بکرمجیت سنگھ پنجوار، گروداس پور باشندہ چندیپ سنگھ، امرتسر باشندہ ملکت سنگھ اور امرجیت سنگھ اور ایک نابالغ نوجوان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ اور دھماکہ خیز مادہ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔ چارج شیٹ موہالی کی ایک خصوصی قومی تفتیشی ایجنسی کورٹ میں داخل کی گئی ہے۔

گذشتہ برس 4 ستمبر کو ترن تارن ضلع کے پنڈاری گولہ گاؤں کے ایک خالی مقام پر زوردار دھماکہ ہوا تھا، جس میں دو افراد ہلاک و دیگر متعدد شدید طور سے زخمی ہوئے تھے۔ این آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ وہ چھپا ہوا دھماکہ خیز مواد برآمد کرنے کے لیے ایک گڑھا کھود رہے تھے۔

اس معاملے میں این آئی اے نے 23 ستمبر کو دوبارہ کیس درج کیا تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ ملزمان 'بنیاد پرست خالستان' نوجوان ہیں، جنہوں نے فرار ملزم پنجوار کی سربراہی میں دہشت گرد گروہ کی تشکیل کی تھی۔

این آئی اے کے مطابق دہشت گرد گروہ کے ارکان نے سکھ برادری کے لوگوں کو بھارت سے پنجاب کی علیحدگی کے لئے احتجاج کرنے کے لئے اکسایا اور زمین پر علیحدگی پسندانہ سرگرمیاں کیں۔

این آئی اے کے ترجمان نے کہا کہ انہوں نے مختلف برادریوں کے لوگوں کے مابین دشمنی کو فروغ دینے، معاشرتی اور مذہبی ہم آہنگی کو خطرہ لاحق کرنے اور پنجاب میں عوامی امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے حملے کی تیاری کی۔ انہوں نے دھماکہ خیز مواد کی غیر قانونی طور پر خریداری کی۔

این آئی اے نے بتایا کہ پنجاب میں دہشت گردانہ کاروائیوں کو انجام دینے کے لئے بموں کا تجربہ کیا گیا۔ ملزمان نے ترن تارن کے مراد پورہ میں ایک ڈیرہ کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اور حملے کی تاریخ کا انتخاب کرنے سے قبل خفیہ عہدیدار نے بتایا کہ جب دھماکہ ہوا تو ہرجیت، گورجنت، وکرم اور ہرپریپ دفن شدہ دھماکہ خیز مواد کی بازیافت کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.