ETV Bharat / bharat

طارق انور نے بی جے پی کی شدید نکتہ چینی کی - tariq anwar

کانگریس پارٹی کے سینئررہنما اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے بی جے پی کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپوزیشن سے پاک بھارت بنانا چاہتی ہے۔

کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر طارق انور
author img

By

Published : Jul 25, 2019, 11:34 PM IST

طارق انور نے یہ باتیں آج جاری ایک پریس ریلیز میں کہی۔
انہوں نے بی جے پی ون اور بی جے پی ٹو میں جمہوری حکومتوں کو گرانے کی کوششوں پر شدید طنز کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی عوام کے ذریعہ منتخب سرکاروں کو گرانے او ر اپنی سرکار بنانے کی کوشش کررہی ہے وہ شرمناک ہے۔

انہوں نے کہاکہ یہ چیز ملک کے آئین اور قانون کے ساتھ اخلاقیات کے بھی خلاف ہے کہ کسی منتخب سرکار کو ہارس ٹریڈنگ کے ذریعہ گرایا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی جب درجنوں پارٹیوں کا الائنس کرتی ہے تو وہ پاک اتحاد کا نام دیتی ہے،لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ وہ اپوزیشن کے اتحاد کو ناپاک قرار دیتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو لوگ بھی جمہوریت اور آئینی اصولوں کو کچلنے کا کام کررہے ہیں تاریخ انہیں معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی پر وقتا فوقتا ایسا وقت آیا ہے کہ مخالفین یہ فقرے کہنے لگے کہ اب کانگریس ختم ہوجائے گی، لیکن کانگریس پارٹی پر لوگوں نے اعتماد کیا اور پارٹی پوری طاقت کے ساتھ کھڑی ہوئی اور اس نے ملک کی خدمت کی۔

انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی نہیں بلکہ آزادی کی تحریک ہے اور یہ گاندھی جی کی سوچ پر مبنی ہے، جو ہندوستان کی مٹی میں پیوست ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.