مجلس اتحاد المسلمین کی خاتون ضلع صدر ڈاکٹر تارا شویتا آریہ نے رمضان کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ ملک کے مسلمانوں کو ایک خاص پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار لاک ڈاون کے دوران رمضان المبارک کے روزے رکھے جائیں گے۔ ایسے میں کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لئے ضروری ہے کہ عبادت گھر پر ہی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجھے معلوم ہے، رمضان میں ہر نیکی کا ثواب دس گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ اس لئے عبادات کے ساتھ ساتھ عوامی خدمات کے کام بھی خوب بڑھ چڑھ کر کئے جائیں-
مضان المبارک کی آمد کے تعلق سے مجلس اتحاد المسلمین کی خاتون ضلع صدر ڈاکٹر تارا شویتہ آریہ نے مبارکباد کے ساتھ ساتھ ملک کے مسلمانوں کو خاص پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار لاکڈاؤن کے دوران رمضان المبارک کے روزے رکھے جائیں گے۔
کورونا کے تعلق سے انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کا رمضان بیحد خاص اس لئے بھی ہیکہ ہم رمضان المبارک کے اس مہینہ میں کورونا سے لڑتے ہوئے جیت حاصل کرئیں گے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں آخر میں کہا کہ گھر کے سبھی ممبران کا خاص خیال رکھیں۔
غور طلب ہیکہ بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ آج ملے 27 پازیٹو مریضوں کے ساتھ یہ تعداد برھکر 197 ہوگئی ہے حالانکہ کشن گنج میں آج بھی کوئی پازیٹو مریض نہیں دکھے۔