ETV Bharat / bharat

تمل ناڈو کے وزیراعلی کا متنازع بیان - حالیہ میں چدمبرم نے تبصرے کیا تھا کہ ’تمل ناڈو

تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کانگریس کے سینیئر رہنما پی چدمبرم پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ دھرتی پر بوجھ ہیں۔'

تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم
author img

By

Published : Aug 13, 2019, 11:38 PM IST

Updated : Sep 26, 2019, 10:25 PM IST

حالیہ میں چدمبرم نے تبصرے کیا تھا کہ ’تمل ناڈو کو بھی اگر مرکزی حکومت کی جانب سے مرکز کے زیر انتظام ریاست بنایا جاتا ہے تو بھی اے آئی اے ڈی ایم کے مخالفت نہیں کرے گی، اس پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو کے وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کہا 'چدمبرم نے ریاست کی ترقی کے لیے کچھ نہیں کیا اور وہ صرف دھرتی پر بوجھ ہیں۔'

وزیراعلی ای کے پلانی سوامی نے کہا کہ لمبے وقت تک مرکزی وزیر رہنے کے باوجود بھی چدمبرم تمل ناڈو کے لیے کوئی ترقیاتی منصوبے نہیں لائے۔

پلانی سوامی نے پوچھا کہ مرکزی وزیر رہتے ہوئے وہ ریاست کی ترقی کے لیےکتنی منصوبے لائے۔کیا انہوں نے وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ریاست کو ضروری مالی الاٹمنٹ کیا اور ریاست میں نئی صنعت لگائیں۔کیا انہوں نے کاویری جیسے بین الاقوامی آبی تنازعہ کو حل کرنےکےلیے کوئی ضروری قدم اٹھائے۔

پلانی سوامی نےکہا کہ 'چدمبرم ملک کے نہیں صرف اپنے مفاد کے بارے میں فکر مند ہیں اور اس لئے عوام نے انہیں مسترد کردیاہے۔'

مزید پڑھیں : 'کشمیر میں فلسطین جیسے حالات ہوسکتے ہیں'

جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370کو ہٹانے پر اے آئی اے ڈی ایم کے کی حمایت کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ اے آئی اے ڈی ایم کے کا قدم 35سال پہلے آنجہانی جےللیتا کے رخ کے مطابق تھا۔

محترمہ جے للیتا نے رکن پارلیمنٹ کے طورپر 26جولائی 1984کو راجیہ سبھا میں ایک بحث میں شامل ہوتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہا تھا۔ 'جموں و کشمیر کے معاملے میں کیوں دیری ہورہی ہے،ہندوستان کے آئین کے تحت دیگر ریاستوں کے مطابق اس ریاست کو بھی آئین کےدائرے میں کیوں نہیں لایا جارہا ہے۔'

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 26, 2019, 10:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.