ETV Bharat / bharat

لاک ڈاون کے دوران ضرورت مندوں کی مدد

author img

By

Published : Apr 8, 2020, 12:45 AM IST

کل ہند مجلس تعمیرملت کی جانب سے شہر حیدرآباد کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں فوڈپیکٹز تقسیم کیے جارہے ہیں۔

لاک ڈاون کے دوران ضرورت مندوں کی مدد
لاک ڈاون کے دوران ضرورت مندوں کی مدد

کل ہند مجلس تعمیرملت کی جانب سے شہر حیدرآباد کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں میں فوڈپیکٹز تقسیم کیے جارہے ہیں۔

لاک ڈاون کے دوسرے دن سے ہی غریب اور مستحق خاندانوں میں اجناس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے۔ معتمد عمومی کل ہند مجلس تعمیرملت ڈاکٹر یوسف حامدی نے بتایا کہ اچانک لاک ڈاون کی وجہ سے لوگ کافی پریشان اور فاقوں سے دوچار ہوگئے تھے۔ تعمیرملت کی جانب سے شہر کے مختلف محلہ جات جہاں غریب اور مستحق خاندانوں کے لوگ رہتے ہیں ان میں اجناس کی تقسیم اور اسپتالوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مقامی مجلس تعمیرملت جانکی نگر کی جانب سے مسلسل یہ کام جاری ہے جو حیدرآباد کے حکیم پیٹ، معراج کالونی،پھسل بنڈہ کے علاوہ جہاں جہاں بھی اشیائے ضرویہ کی ضرورت پڑ رہی ہے وہاں تنظیم کے کارکن جاکر کام انجام دے رہے ہیں۔ اس طرح وجے نگر کالونی، چوڑی بازار،جمعرات بازار، حسن نگر، مولاعلی،، علی نگر،عیدی بازار،جنگم میٹ،مشیرآباد،بوئن پلی،مصری گنج، شاہین نگر، اویسی پورہ، کتہ پیٹ اوردیگر علاقوں کے علاوہ مہارشٹرا میں اورنگ آباد، بیڑ،عثما ن آباد، کرناٹک کے گلبرگہ،رائچور، آسام میں بھی تعمیرملت کی جانب سے یہ رفاعی کام زور وشور سے انجام دیئے جارہے ہیں۔

گذشتہ کئی دنوں سے اجناس کی تقسیم جاری ہے۔ معتمد عمومی تعمیرملت ڈاکٹر یوسف حامدی نے مزید بتایا کہ کل ہند مجلس تعمیرملت جہاں بھی ملک میں مسلم کش فسادات رونما ہوتے ہیں وہاں اس کے کارکن عوامی اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

ڈاکٹر یوسف حامدی نے اہل خیر اصحاب جو حضرات ریلیف کے کام میں تعاون کرنا چاہتے ہیں ان سے خواہش کی کہ وہ صدر دفتر تعمیرملت مدینہ منشن نارائن گوڑہ حیدرآبادیا پھران فون نمبرات ربطہ پیدا کرسکتے ہیں۔04024755230-9985 326542-9848089126 یہ آن لائن بھی اپنی رقم جمع کراسکے ہیں۔جسکی تفصیل حسب ذیل ہے۔ALL INDIA MAJLIS TAMEER-E-MILLAT Account No-20151261619 IFSC Code: ALLA 0210213 Allahabad Bank, Kingkothi Branch, Hyd

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.