ETV Bharat / bharat

بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی

کورونا وائرس کی وبا کے باعث دنیا بھر میں مشہور بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا ہے، سب کچھ ٹھیک ہونے کے بعد اجتماع کی تاریخ کا اعلان ہو سکتا ہے۔ 72 سال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی کیا جا رہا ہے۔

tablighi ijtema of bhopal postponed due to covid-19
فائل
author img

By

Published : Oct 2, 2020, 10:08 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی کر دیا گیا ہے۔ دراصل لاکھوں کا مجمع، معاشرتی فاصلے سے لیکر سینیٹائزیشن کا عمل اور دیگر احتیاطی تدابیر پورے نہ ہونے کے خدشے کے پیش نظر نیز ملک و بیرون ملک سے آمدورفت میں آنے والی مشکلات کو دیکھتے ہوئے یہ سخت فیصلہ کرنا پڑا ہے۔ اجتماع کی انتظامیہ کو انفیکشن بڑھنے کا خدشہ ہے۔

اس لیے ان حالات کو دیکھتے ہوئے اسی ماہ میں ہونے والے عالمی تبلیغی اجتماع کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اگلی تاریخ کا اعلان سب کچھ ٹھیک ہونے اور کورونا کے حالات ختم ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

آپ کو واضح کرتے چلیں کہ اس بار عالمی تبلیغی اجتماع کے لیے27، 28، 29 اور 30 تاریخ طے کی گئی تھی۔ چار دن کے اس اجتماع کے لیے خصوصی دعائیہ مجلس 30 نومبر کوہونا طے ہوا تھا، لیکن پچھلے کئی مہینوں سے ملک اور دنیا بھر میں کورونا کی پھیلتی وبا کے پیش نظر اجتماع کو منعقد کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔

اجتماع کمیٹی کے ترجمان عتیق الاسلام نے بتایا کہ لاکھوں لوگوں کے مجمعے میں معاشرتی فاصلے کا اہتمام کیا جانا مشکل ہے۔ اس دوران اجتماع گاہ کے بڑے میدان پر سینٹائزیشن کیا جانا بھی ناممکن تھا اور ساتھ ہی اتنی بڑی تعداد میں لوگوں سے ماسک لگانے کی پابندی بھی نہیں کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ ملک اور بیرون ملک سے آنے والے جماعت کے افراد کی آمد و رفت کے دوران انفیکشن بھی پھیل سکتا ہے۔'

عتیق الاسلام نے کہا کہ، 'حالات کو دیکھتے ہوئے اس سال ہونے والے 73 ویں عالمی تبلیغی اجتماع کو ملتوی کر دیا گیا۔'

انہوں نے کہا کہ، 'اجتماع کی اگلی تاریخ کا اعلان کورونا وائرس کی وبا کے قابو ہو جانے اور حالات پوری طرح سے صحیح ہو جانے کے بعد کیا جائے گا۔'

آپ کو یہاں واضح کرتے چلیں 72 سال کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع ملتوی کیا جا رہا ہے۔

دراصل ہر سال اجتماع کے آخری دن ہی آنے والے سال کے اجتماع کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جاتا تھا اور تاریخ سے قریب دو مہینے پہلے ہی اس کے لیے تیاریاں بھی شروع کر دی جاتی تھیں۔

مزید پڑھیں:

عالمی سطح پرکورونا متاثرین کی تعداد ساڑھے تین کروڑ کے قریب

خیال رہے کہ بھوپال عالمی تبلیغی اجتماع کی ابتدا 13 لوگوں کی موجودگی میں بھوپال کی تبلیغی مرکز مسجد شکور خان سے ہوئی تھی۔ جس کے بعد تاج المساجد کی تعمیر ہو جانے کے بعد اس اجتماع کا انعقاد برسوں تک تاج المساجد د میں ہوتا رہا اور لوگوں کی بڑھتی تعداد اور شہر کو ہونے والی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اس اجتماع کو بھوپال کے ایٹ کھڑی علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.