ETV Bharat / bharat

خودسپردگی کے دوران طاہرحسین کو پولیس نے کیا گرفتار - دہلی فسادات

دہلی تشدد سے منسلک تین مقدمات میں ملزم کونسلر طاہر حسین کو دہلی پولیس کی کرائم برانچ ٹیم نے گرفتار کر لیا ہے۔ در اصل طاہر حسین آج راوز ایوینیو کورٹ میں خود سپردگی کرنے پہنچے تھے۔

طاہر حسین پہنچے کورٹ، کریں گے خود سپردگی

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 2:42 PM IST

Updated : Mar 5, 2020, 3:35 PM IST

راؤز یونیو کورٹ کے جج نے طاہر حسین کی خودسپردگی کی درخواست قبول نہیں کی جس کے بعد کرائم برانچ کی ٹیم نے انہیں گرفتار کر لیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

اس سے پہلے سرینڈر عرضی پر سماعت کے دوران طاہر حسین کے وکیل نے کہا کہ کورٹ یا تو کوئی حکم جاری کرے یا پھر کسی دوسری عدالت میں عرضی کو ٹرانسفر کر دے، جس کے بعد جج نے کہا کہ یہ ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ہے۔

کرائم برانچ کی ٹیم کونسلر طاہر حسین کو راؤز ایونیو کورٹ سے لے کر روانہ ہو گئی ہے، اسے کرائم برانچ کے آفس میں لے جایا جا رہا ہے، جہاں اس سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔

طاہر حسین نے عدالت میں کی خود سپردگی

اس سے قبل ان کے وکیل مکیش کالیا نے کہا کہ عآپ کونسلر طاہر حسین خود سپردگی کے لیے کورٹ جا رہے ہیں اس درمیان اگر پولیس نے انہیں گرفتار نہیں کیا اور وہ کورٹ پہنچ گئے تو وہ خود سپردگی کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق وکیل مکیش کالیا نے ان کی جانب سے ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ وشال پہوجا کے پاس خود سپردگی کی درخواست دی ہے۔

واضح رہے کہ طاہر حسین پر دہلی تشدد کے دوران آئی بی افسر انکت شرما کے قتل کا الزام ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

مقدمہ درج کیے جانے کے بعد سے ہی ان کا پتہ نہیں تھا، جس کے بعد آج اچانک انہوں نے کورٹ میں خود سپردگی کرنے کے لیے عرضی داخل کر دی ہے۔

Last Updated : Mar 5, 2020, 3:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.