ETV Bharat / bharat

ہریانہ کی طالبہ کی گروکل میں مشتبہ طور پرفوت

author img

By

Published : Jul 18, 2020, 8:54 PM IST

نوئیڈا کے گوتم بدھ نگر کے گوروکل میں ہریانہ کی ایک طالبہ کی مشتبہ موت کے معاملے میں گورکل کے آچاریہ و انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

ہریانہ کی طالبہ کی گروکول میں مشتبہ موت، اچاریہ کے خلاف مقدمہ درج

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں 3 جولائی کو گوروکول کی ایک طالبہ کی مشتبہ موت کے معاملے میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ژون رن وجئے سنگھ نے بتایا کہ' ہریانہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نوئیڈا کے شورخہ گاؤں کے گروکول میں دسویں جماعت میں زیر تعلیم تھی۔

اس تعلق سے ہلاک لڑکی کی والدہ نے 10 جولائی کو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کیا تھا جس میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی بیٹی کو جنسی ہراسانی کے بعد گروکول میں قتل کیا گیا اور بغیر اطلاع دیے آخری رسومات بھی ادا کر دی گئی۔

تفتیش کی بنیاد پر اچاریہ جئندر کمار اور گروکول انتظامیہ کے خلاف سیکٹر 49 پولیس اسٹیشن میں آئی پی سی کی دفعہ 302، 201، 342، 34 مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

مدھیہ پردیش: خاتون کی اجتماعی جنسی زیاددتی

اس تعلق سے رن وجئے سنگھ نے بتا یا کہ' پولیس سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو کی تحقیقات کرے گی۔ وہیں گروکول کے آچاریہ کا کہنا ہے کہ دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ نے خودکشی کی ہے۔

مزید یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ لڑکی نے خودکشی سے قبل ایک نوٹ بھی لکھا تھا۔ پولیس اس نوٹ کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.