ETV Bharat / bharat

سُشانت سنگھ راجپوت معاملے کی جانچ سی بی آئی کرے گی: سپریم کورٹ - مہاراشٹر پولیس ہی تفتیش جاری رکھے گی

سپریم کورٹ نے بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے معاملے میں بہار پولیس کی ایف آئی آر کو درست قرار دیا ہے۔

سُشانت کی خود کشی کے معاملے میں  سپریم کورٹ کا فیصلہ آج

author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:48 AM IST

Updated : Aug 19, 2020, 11:19 AM IST

سپریم کورٹ نے سسشانت سنگھ راجپوت خود کشی معاملے کی جانچ سی بی آئی کے حوالے کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بہار پولیس کی ایف آئی آر درست ہے اور اس معاملے میں مہاراشٹر پولیس کو سی بی آئی کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا۔

جسٹس رشی کیش رائے نے ریا چکرورتی، سُشانت کے والد کے سنگھ، مرکزی حکومت، بہار حکومت اور مہاراشٹر حکومت کے دلائل سننے کے بعد گذشتہ 11 اگست کو فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔ ان تمام کی جانب سے علیٰ الترتیب شیام دیوان، وکاس سنگھ، سالسٹر جنرل تُشار مہتا، منندر سنگھ اور ابھیشیک منو سنگھوی پیش ہوئے تھے۔

سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 5 اگست کو بہار پولیس سے اس معاملے کی تفتیش سنبھالی تھی ۔ سوشانت کے والد کے کے سنگھ نے اپنی شکایت میں اپنے بیٹے کے کھاتوں سے پندرہ کروڑ روپئے کی لین دین کا ذکر کیا تھا اور ریا کو اپنے بیٹے کو بلیک میل کرنے اور اس کے بینک دستاویزات اور کریڈٹ کارڈوں پر قبضہ کرنے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔

واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت 14 جون کو اپنے ہی گھر پر مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔

Last Updated : Aug 19, 2020, 11:19 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.