عدالت نے اس معاملہ میں جلد سماعت پر دائر عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا اور انہیں دہلی ہائی کورٹ سے درخواست کرنے کے لئے کہا۔ وکلا نے عدالت عظمی میں عرضی داخل کرکے تیس ہزار ی تنازعہ کی میڈیا رپورٹنگ پر پابندی لگانے کی مانگ کی تھی۔ وکلا نے اپنی عرضی میں کہا تھا کہ میڈیا اور پولیس دونوں ہی وکلاکی منفی شبیہ پیش کرکے ان کی توہین کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
خیال رہے کہ دو نومبر کو دہلی کی تیس ہزاری عدالت میں پارکنگ کے معاملہ پر وکلا اور پولیس اہلکاروں کے مابین جھڑپ ہوگئی تھی جس میں دونوں طرف کے کئی لوگ زخمی ہوگئے تھے۔ دہلی ہائی کورٹ نے بھی بدھ کو اس معاملہ کی میڈیا رپورٹنگ پر پابندی لگانے سے انکار کردیا تھا۔