سپریم کورٹ میں 18 مئی سے چھ جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات تھیں، لیکن اس بار یہ تعطیلات نہیں ہوں گی بلکہ 19 جون تک سماعت جاری رہے گی۔
گذشتہ ہفتے جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے سماعت کے دوران کہا تھا کہ آئندہ ہفتے سے جج کورٹ روم میں بیٹھیں گے اور وکلا اپنے چیمبر سے بحث کر سکتے ہیں، اس کے بعد صرف باضابطہ اعلان ہی باقی رہ گیا تھا۔
بتا دیں کہ کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران سپریم کورٹ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مقدمات کی سماعت کر رہا ہے۔
کورونا بحران کے دوران سپریم کورٹ نے اپنے کام کی رفتار تیز کردی ہے۔ بدھ کے روز سپریم کورٹ میں نیا قانون لاگو ہوا، جس کے مطابق اب ایک جج بھی سپریم کورٹ میں سماعت کر سکے گا۔
سپریم کورٹ میں ایک سنگل بینچ تشکیل دی گئی ہے، یہ بینچ ضمانت، پیشگی ضمانت اور کیس کی منتقلی کی درخواست پر سماعت کرے گی، یہاں واضح کر دینا ضروری ہے کہ سنگل بینچ ان درخواستوں کی سماعت کر سکے گا جس میں 7 برس سے کم عمر کی سزا کا التزام ہے۔