ETV Bharat / bharat

شاہین باغ کیس پر سماعت کے لیے ماحول سازگار نہیں: عدالت

سپریم کورٹ نے بدھ کو دہلی کے شاہین باغ علاقے میں مظاہرین کو ہٹائے جانے سے متعلق عرضیوں پر سماعت 23 مارچ تک کے لیے یہ کہتے ہوئے ملتوی کر دیا کہ ماحول سماعت کے لیے سازگار نہیں ہے۔

Supreme court said The atmosphere is not conducive to hearing in the Shaheen Bagh case
'شاہین باغ معاملے میں سماعت کے لیے ماحول سازگار نہیں'
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 8:37 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:28 PM IST

سپریم کورٹ نے فی الحال کوئی حکم دینے سے بھی انکار کردیا ہے۔ عدالت نے ساتھ ہی دہلی تشدد معاملے کی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) سے جانچ کرانے سے متعلق بھیم آرمی کے سربراہ چندرشیکھر کی عرضی خارج کردی۔

جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس کے ایم جوزف کی بینچ نے کہا ہے کہ 'یہ معاملہ دہلی ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ اس لیے وہ اس معاملے میں مداخلت نہیں کریں گے۔'

اس درمیان عدالت نے اشتعال انگیز تقریر کرنے والوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے سلسلے میں دہلی پولیس کو کٹہرے میں کھڑا کیا۔

بینچ نے کہا کہ پبلک سڑک، مظاہرے کے لیے نہیں ہے۔ عدالت نے رائے زنی کی کہ ابھی ماحول اس مقدمے کی سماعت کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

سماعت کی ابتدا میں ہی جسٹس کول نے کہا ہے کہ بینچ اس معاملے کے دائرے جو شاہین باغ ناکہ بندی کی منظوری کے لیے ہے' کی توسیع کرنے کا ارادہ نہیں کر رہی ہے۔ جسٹس کول نے کہا کہ وہ بعد میں اس پر سماعت کریں گے ابھی ماحول سازگار نہیں ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:28 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.