ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ کا اسکول فیس سے متعلق درخواستوں پر سماعت کرنے سے انکار

author img

By

Published : Jul 10, 2020, 3:34 PM IST

سپریم کورٹ نے نجی اسکولوں کو تین ماہ کی فیس معاف کرنے سے متعلق ہدایت دینے والی عرضی پر سماعت کرنے سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایتیں متعلقہ ریاستوں کے ہائی کورٹس کے سامنے رکھیں۔

Supreme Court refuses to hear petitions regarding private school fees
سپریم کورٹ کا اسکول فیس معافی سے متعلق درخواستوں پرسماعت کرنے سے انکار

سپریم کورٹ نے کورونا وائرس کے حوالہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے تناظر میں پرائیویٹ اسکولوں کو تین ماہ کی فیس معاف کرنے سے متعلق ہدایت دینے والی عرضی پر جمعہ کو سماعت کرنے سے انکار کر دیا۔

عدالت نے درخواست گزاروں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی شکایتیں متعلقہ ریاستوں کے ہائی کورٹس کے سامنے رکھیں۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس اے ایس بوپنا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے سشیل شرما اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں کی فیس کے معاملہ کو متعلقہ ریاستوں کی ہائی کورٹس کے سامنے اٹھایا جانا چاہئے۔

یہ درخواست دہلی، مہاراشٹر، اتراکھنڈ، ہریانہ، گجرات، پنجاب، اوڈیشہ، راجستھان اور مدھیہ پردیش کی گارجین ایسوسی ایشنز کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں اپریل، مئی اور جون کی فیس کی معافی کے احکامات دینے اور ملک بھر میں لاک ڈاؤن پیریڈ کی مدت کے دوران کے فیس اسٹرکچر اور کلیکشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک طریق کار وضع کرنے کی ہدایت دینے کی عدالت عظمیٰ سے اپیل کی تھی۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ ہر ریاست کے حالات الگ الگ ہوتے ہیں۔ درخواست گزاروں نے یہ درخواست ملک بھر کے اسکولوں کے لیے دائر کی ہے۔

جسٹس بوبڈے نے کہا 'یہ ہمارے لیے مسئلہ ہے کہ ملک بھر کے اسکولوں کے بارے میں مجموعی طور پر کون فیصلہ لے گا۔ ہر ایک ریاست کے الگ الگ مسائل ہیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.