ETV Bharat / bharat

پی ایم کیئر فنڈ کی منتقلی سے متعلق مرکز کو نوٹس

سپریم کورٹ نے پی ایم کیئرز فنڈ میں جمع رقم کو نیشنل ڈیزاسٹر ریلیز فنڈ میں منتقل کرنے سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت سے جواب طلب کیا۔

supreme court
supreme court
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 11:03 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن، سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ کے سینٹر فار پبلک لٹیگیشن(سی پی آئی ایل)کی درخواست پر ویڈیو کانفرنسنگ سے سماعت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔

عدالت نے مرکز کو نوٹس کے جواب کے لئے چار ہفتے کا وقت دیا ہے۔

سی پی آئی ایل نے کورونا کے سبب پیدا بحران سے نمٹنے کے لیے ایک قومی منصوبہ پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

معروف وکیل پرشانت بھوشن کے ذریعہ یہ درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے سبھی پروگرامز کونیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے تعاون سے نافذ کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کیئرز فنڈ سمیت مختلف منصوبوں کے تحت جمع راحتی رقم کو این ڈی آر ایف فنڈ میں منتقل کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.