ETV Bharat / bharat

تنخواہیں یقینی بنانے کے لیے ضروری قدم اٹھانے کی ہدایت - کورونا

سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کو کورونا وبا سے اگلے محاذ پر نمٹنے والے طبی اہلکاروں کی بروقت تنخواہیں کو یقینی بنانے کے لیے ضروری قدم اٹھانے کی ہدایت دی ۔

imaghe
image
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 6:22 PM IST

جسٹس اشوک بھوشن، جسٹس سنجے کشن کول اور جسٹس ایم آر شاہ کی بینچ نے یہ ہدایت اس وقت دی جب کورٹ کو مرکزی حکومت کی جانب سے بتایا گیا کہ چند ریاستوں نے ان طبی اہلکاروں کو وقت پر تنخواہیں ادا نہیں کی ہیں۔

مرکزی حکومت کی طرف پیش ہوئے سالسٹر جنرل تشار مہتا نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب، تریپورہ، کرناٹک اور مہاراشٹر ان چار ریاستوں نے طبی اہلکاروں کو وقت پر تنخواہیں نہیں دی ہیں، جبکہ مرکزی حکومت نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت نوٹیفکیشن جاری کر کے کہا تھا کہ تنخواہ کی ادائیگی نہ کرنے پر تعزیری کارروائی کی جائے گی۔

بینچ، اُدھے پور کی وکیل آروشی جین کی طرف سے دائر عرضی کی سماعت کررہی تھی ، جس میں ان طبی ملازمین کے لیے مناسب رہائش اور قرنطینہ مراکز کی سہولیات کی مانگ کی گئی تھی جو مریضوں کے علاج میں شامل ہیں ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.