سپریم کورٹ نے سماعت کو 14 اپریل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
سنہ 2002 گجرات فسادات کے بعد ایس آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں اس وقت کے وزیر اعلی نریندر مودی کے فسادات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام کو خارج کر دیا تھا اور انہیں کلین چٹ دے دی تھی۔
ان فسادات میں ذکیہ جعفری کے شوہر اور کانگریس کے قد آور رہنما احسان جعفری کو مبینہ طور پر ہلاک کر دیا گیا تھا۔