ETV Bharat / bharat

اے جی آر سے متعلق نئی عرضی سپریم کورٹ نے مسترد کردی - justice mishra

جسٹس مشرا نے کہا 'ہم پہلے سے ہی اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں، ہم عرضی کی سماعت کے حق میں نہیں ہیں، (عرضی) خارج'، جسٹس مشرا نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ کیوں اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنانا چاہتے ہیں۔

اے جی آر سے متعلق نئی عرضی سپریم کورٹ نے مسترد کردی

author img

By

Published : Aug 17, 2020, 2:10 PM IST

سپریم کورٹ نے ٹیلی کام کمپنیوں کی ایڈجسٹڈ گراس ریونیو (اے جی آر) کی فوری طور پر ریکوری کی ہدایت دینے سے متعلق ایک نئی عرضی مسترد کردی۔ جسٹس ارون کمار مشرا کی سربراہی والی بنچ نے انشول گپتا کی عرضی یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ وہ اس معاملے میں خود سماعت کررہی ہے ۔

جسٹس مشرا نے کہا 'ہم پہلے سے ہی اس معاملے کی سماعت کر رہے ہیں، ہم عرضی کی سماعت کے حق میں نہیں ہیں، (عرضی) خارج'، جسٹس مشرا نے عرضی گزار سے کہا کہ وہ کیوں اس معاملے کو مزید پیچیدہ بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا 'آپ اس طرح آئین کے آرٹیکل 32 کا غلط استعمال نہ کریں'۔

عرضی گزاروں نے اے جی آر کی فوری طور پر ریکوری کے لیے ہدایت جاری کرنے کی مانگ کی تھی، اے جی آر کے تحت ٹیلی کام کمپنیوں پاس تقریبا 90 ہزار کروڑ کا بقایا ہے، واضح رہے کہ اے جی آر سے متعلق اہم معاملے کی سماعت بھی ہونی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.