دہلی ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف مرکز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر سپریم کورٹ سماعت کرنے کو راضی ہو گیا ہے اور جمعہ کو مرکز کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
خاص بات یہ ہے کہ مرکزی اور دہلی حکومتوں نے نچلی عدالت کے 31 جنوری کے اس حکم کو چیلنج کیا تھا جس میں چاروں مجرموں کی پھانسی کو اگلے احکامات تک روک دیا گیا تھا۔
یہ چاروں مجرم مکیش کمار سنگھ، پون گپتا، ونئے کمار شرما اور اکشے کمار فی الحال تہاڑ جیل میں بند ہیں۔
نربھیا کے والدین نے دہلی ہائی کورٹ سے مرکز کی اس درخواست پر جلد فیصلہ سنانے کی درخواست کی ہے،ساتھ ہی نربھیا کے والدین کی جانب اس کیس کی پیروی کررہے وکیل جتیندر جھا نے کہا کہ انہوں نے عدالت سے حکومت کی عرضی کو جلد از جلد نمٹانے کی درخواست کی ہے۔
حالانکہ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس سریش کمار کیت نے کہا کہ جلد سے جلد اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔
نچلی عدالت نے 17 جنوری کو معاملے میں چاروں قصورواروں مكیش کمار سنگھ (32) پون گپتا (25) ونے کمار شرما (26) اور اکشے کمار (31) کو ایک فروری کو صبح چھ بجے تہاڑ جیل جیل انتظامیہ کو پھانسی کے لیے دوسری بار بلیک وارنٹ جاری کیا تھا، اس سے پہلے سات جنوری کو عدالت نے پھانسی کے لیے 22 جنوری کی تاریخ مقرر کی تھی۔
عدالت نے 31 جنوری کو پھانسی کی سزا ملتوی کر دی کیونکہ قصورواروں کے وکیل نے عدالت سے پھانسی پر عمل کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کی اپیل کی تھی اور عدالت سے کہا تھا کہ ان کے مجرموں کے پاس اب بھی قانی راستہ ابھی بند نہیں ہوئے ہیں۔