ETV Bharat / bharat

سشانت کیس: 21 اگست کو اجے اگروال کی درخواست پر سماعت

اگروال نے مفاد عامہ کی اپنی عرضی میں کہا ہے کہ 'جس طرح ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، اس سے پورا ملک حیران ہے اور اس کے لئے مربوط تفتیش ضروری ہے۔'

سوشانت کیس: 21 اگست کو اجے اگروال کی درخواست پر سماعت

author img

By

Published : Aug 14, 2020, 11:59 AM IST

سپریم کورٹ نے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کی تحقیقات کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور وکیل اجے اگروال کی درخواست پر سماعت جمعرات کو 21 اگست تک ملتوی کر دی۔

چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی راما سبرامنیم کی ڈویژن بینچ نے درخواست گزار کی علالت کے سبب سماعت ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔

اگروال نے ایک خط لکھا تھا جس میں ان کے علیل ہونے کی وجہ سے سماعت میں شرکت نہ کرنے کا حوالہ دیا گیا تھا جس کے بعد سماعت اگلے ہفتے جمعہ تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔

اگروال نے مفاد عامہ کی اپنی عرضی میں کہا ہے کہ 'جس طرح ممبئی پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے اس سے پورا ملک حیران ہے اور اس کے لئے مربوط تفتیش ضروری ہے۔'

عدالت عظمیٰ نے اس سے قبل 30 جولائی اور 7 اگست کو الکا پریا اور ممبئی میں مقیم قانون کی طالب علم دویندر دوبے کی مفاد عامہ کی درخواستوں کو خارج کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشانت کیس، ایف آئی آر کے بغیر جانچ غیر قانونی: حکومت بہار

اہم بات یہ ہے کہ 7 اگست کو عدالت نے دوبے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'مقتول کے والد نے اس معاملے میں خود ہی عدالت سے رجوع کیا ہے لہذا اس میں کسی دیگر کی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.