اس ضمن میں سمن سدبھاونا سوسائٹی کے روح رواں پنڈت نشی کانت شرما نے جی بی پنت اسپتال کا دورہ کر کے ڈاکٹر، میڈیکل اسٹاف اور گارڈ میں مفت ماسک تقسیم کیے۔ وہ بذات خود آنے جانے والوں کو ماسک دیتے رہے ہیں۔

دہلی حکومت نے جی بی پنت اسپتال کو کوورنا وائرس کے علاج کے لئے منتخب کیا ہے۔ جہاں تقریباً ایک ہزار کے-این 95 ماسک ڈاکٹروں اور نرسوں کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
اس ضمن میں پنڈت نشی کانت نے کہا کہ یہ وقت جائز یا ناجائز منافع خوری کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خدمت خلق کے جذبے کے ساتھ لوگوں میں مفت ماسک تقسیم کررہے ہیں ۔انہوں نے لوگوں سے سوشل ڈسٹینسنگ اور دیگر تدابیر پر عمل کرنے کی بھی تلقین کی۔