تھانہ کاپرباؤڑی سے بھیونڈی سے کلیان روڈ تک جانے والی پانچویں مرحلے کے بھیونڈی میٹرو کو لیکر ہونے والی سڑک کی توسیع کے لئے تجاویز اور اعتراض کی سماعت میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر 12 جنوری سے 6 فروری 2020 کے درمیان کی جائے گی۔
اس دوران میونسپل انتظامیہ نے میٹرو روٹ کے متاثرین اور شکایت کنندہ گان سے اپنی جائداد سے متعلق سبھی دستاویزات کے ساتھ موجود رہنے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ یہ مجوزہ میٹرو ریل تھانے شہر کے کاپرباؤڑی، بالکم ناکہ، کشیلی، کالہیر، پورنا، انجورپھاٹا، دھامنکرناکہ، گوپال نگر،ٹیم گھر، راجنولی گاؤں، گووے گاؤں ایم آئی ڈی سی، کون گاؤں، درگاڈی قلعہ،سہجا نند چوک، کلیان ریلوے اسٹیشن اور کلیان اے پی ایم سی تک جائے گی۔
![بھیونڈی میں میٹرو ریل توسیع کے لئے تجاویز واعتراضات طلب](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/5702173_metro.jpg)
جسے انجورپھاٹا سے دھامنکر ناکہ،کلیان ناکہ،ٹیم گھر،سائی باباسے کون گاؤں تک تقریباً دو ہزار سے زائد دوکان اور مکان اس کی زد میں آنے والے ہیں۔جس کی وجہ سے مجوزہ میٹرو روٹ کو لے کر مختلف وجوہات سے تقریباً پانچ ہزار سے زائدشکایات اور اعتراضات درج کرائی گئی ہیں۔
مقامی افراد اس بات سے فکرمند ہیں کہ میٹرو کے راستے میں آنے والے سبھی تعمیرات کو منہدم کردیا جائے گا جس کا معاوضہ ایم ایم آر ڈی اے کس شکل میں اور کس طرح دیگی۔جبکہ میٹرو 5 کی تعمیر کاعمل ایم ایم آر ڈی اے کی جانب سے تھانے سے شروع کیا جا چکا ہے۔
جس کے تحت کشیلی، پورنا، کالہیر وغیرہ علاقوں میں کھدائی کے کام کے لئے بیریکیٹنگ وغیرہ لگانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔کارپوریشن کے ٹاؤن پلانرآفیسر سری کانت دیو کے مطابق میٹروکے لئے سڑک کی توسیع کرنے کے لئے ایم آر ٹی پی ایکٹ کی دفعہ 38 کے تحت موڈیفکیشن کے لئے لوگوں سے تجاویز اور اعتراضات طلب کیا گیا ہے۔
تمام اعتراضات کی سماعت کے بعد ریاستی حکومت کو آخری فیصلہ روانہ کیا جائے گا۔اس کے بعد حکومت کا کام اسے شروع کرنے کا ہے۔اس کے لئے صرف میٹرو روٹ کے متاثرہ ہی نہیں بلکہ کوئی بھی عام شہری اپنا تجویز یا اعتراض درج کرا سکتا ہے۔