ETV Bharat / bharat

سالانہ تقریب میں بچوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا - Bhagalpur

بھاگلپور ضلع سے متصل اقلیتی آبادی والے علاقہ بسنت رائے بلاک میں واقع ام سلمیٰ سکول میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

annual function
author img

By

Published : Feb 7, 2019, 4:34 PM IST

اس موقع پر بہار پبلک سروس کمیشن میں 24واں رینک حاصل کرنے والے معیض ضیاء کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا۔ موقع پر معیض ضیاء کو استقبالیہ بھی دیا گیا۔ ان کی اس کامیابی سے علاقے میں امید کی ایک کرن پیدا کرنے کے لئے لوگوں نے انہیں مبارک باد بھی دی ۔

annual function
undefined

بسنت رائے بلاک میں تقریباً 50 فیصد آبادی مسلمانوں کی ہے اور دیگر جگہوں کی طرح ہی یہ علاقہ بھی تعلیمی لحاظ سے پسماندہ ہے لیکن ام سلمی کے سالانہ تقریب میں بچوں کی صلاحیتوں کو دیکھ کر امید کی جاسکتی ہے کہ ناخواندگی کا اندھیرے میں جلد ہی یہ بچے شمع فروزاں کریں گے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود سینئر ڈپٹی کلیکٹر معیض ضیاء نے تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہماری آبادی تقریبا 15 فیصدی ہے اس کے مقابلہ ملازمت میں ہماری حصہ داری انتہائی کم ہے لہذا محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پرمعیض ضیاء کو ان کی بی پی ایس سی میں شاندار کارکردگی کرنے اور علاقے کا نام روشن کرنے کے لئے استقبالیہ دیا گیا اور شال اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ لوگوں کا ان کے تئیں پیار و محبت دیکھ کر معیض ضیاء نے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور وعدہ کیا کہ وہ اپنے فرائض کو بخوبی نبھائیں گے اور پوری تندہی کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کریں گے۔

undefined

اس موقع پر ام سلمی کے ڈائریکٹر نے اس تقریب کو کامیاب بنانے کے لئے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ پوری تندہی سے بچوں کو تعلیم دیں گے اور امید کرتے ہیں کہ آنے والے دنوں میں معیض ضیاء جیسے افسر اور ڈائریکٹر بن کر یہاں سے نکلیں گے۔

پروگرام کی نظامت مفتی زاہد قاسمی نے کی جب کہ اس موقع پر علاقے کے مشہور و معروف عالم دین مولانا سلیم قاسمی نے بھی لوگوں سے خطاب کیا۔ اس کے علاوہ جناب انظر صاحب، محمود صاحب اور علاقے کے معزز افراد موجود تھے آپ کو بتا دیں کہ ام سلمی اس علاقہ کا ایک باوقار ادارہ ہے جس میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے، اور جہاں سینکڑوں بچے علم کی پیاس بجھا رہے ہیں۔

Intro:Aslkm

Body:Aslkm

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.