ریاست اتر پردیش کے ضلع مرزاپور کے اسکول سوامی وویکا نند کے کچھ طلبا نے ایک ایسی اسمارٹ تصویر کا ایجاد کیا ہے، جس سے چوری کو روکنے میں مدد ملے گی۔
ان طلبا نے وزیر اعظم نریندر مودی کی اسمارٹ تصویر بنائی ہے، جس میں یہ سہولیات دی گئی ہے کہ جب کوئی چور اس مشین کے ارد گرد 15 میٹر کے دائرے تک آئے گا، مشین فوراً اس میں سیٹ کیے ہوئے مکان مالک کے نمبر پر کال کرے گی، جس سے آدمی ہوشیار ہو جائے گا اور چوری کی واردات رک سکے گی۔
ان بچوں کا کہنا ہے کہ 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش ہےاور ہم چاہتے ہیں کہ انہیں یہ اسمارٹ تصویر ان کے یوم پیدائش پر بطور تحفہ پیش کریں۔
اس اسمارٹ تصویر کو ہائی اسکول میں پڑھنے والے تین طلبا نے تیار کیا ہے۔ شیو کمار کیسری، اتکرش دویویدی اور شریانش شکلا نے ایک مہینے کی سخت محنت اور 2200 روپیے خرچ کرنے کے بعد تیار کیا ہے۔
اس کو بنانے میں تینوں طلبا نے موشن سینسر بیٹری اور موبائل کا استعمال کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق سوامی وویکانند کے بچے آئے روز کچھ نہ کچھ نئے ایجادات کرتے رہتے ہیں، اسکول کے پرنسپل سے لے کر اساتذہ بچوں کی خوب حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔