ETV Bharat / bharat

یاسین ملک پر پی ایس اے عائد کیے جانے کے خلاف مائسمہ میں ہڑتال

author img

By

Published : Mar 7, 2019, 3:28 PM IST

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے خلاف شہر سری نگر کے مائسمہ اور ملحقہ علاقوں میں جمعرات کے روز مکمل ہڑتال رہی۔

فائل فوٹو

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے مطابق یاسین ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کے خلاف ہڑتال کی وجہ سے مائسمہ علاقے میں تمام دکانیں بند اور دیگر تجارتی سرگرمیاں مفلوج ہوکر رہ گئی۔

نمائندے نے بتایا کہ علاوہ ازیں گاؤکدل، کوکر بازار،،ریڈ کراس روڑ اور بڈشاہ چوک میں بھی ہڑتال رہی اور تجارتی مرکز لالچوک میں بھی جزوی ہڑتال رہی۔

ریاستی پولیس نے لبریشن فرنٹ چیئرمین یاسین ملک کو گذشتہ ماہ (فروری) کی 22 تاریخ کو حراست میں لیکر پولیس تھانہ کوٹھی باغ میں مقید کردیا تھا۔ فرنٹ ترجمان کے مطابق مسٹر ملک کو جمعرات کی صبح بتایا گیا کہ ان پر پی ایس اے عائد کیا گیا ہے اور انہیں کوٹ بلوال جیل جموں منتقل کیا جائے گا۔

دریں اثنا حریت کانفرنس ( ع) کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان غیر جمہوری حربوں سے قائدین وعوام کو مسئلہ کشمیر کا حل عوام کی امنگوں کے مطابق تلاش کرنے کی جدوجہد سے باز نہیں رکھا جاسکتا۔

Intro:Body:

Danish

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.