ETV Bharat / bharat

مئو ضلع میں آوارہ جانور عام آدمی کے لیے خطرہ - lockdown

لاک ڈاؤن کے دوران مئو ضلع میں آوارہ جانوروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ وجہ یہ ہے کہ آمدنی نہ ہونے سے کاشتکاروں نے اپنے غیرمنافع بخش جانوروں کو سڑکوں پر چھوڑ دیا۔ اب یہ آوارہ جانور عام آدمی کے لئے خطرہ بن گئے ہیں۔

ضلع مئو میں آوارہ جانور عام آدمی کے لیے خطرہ

author img

By

Published : Aug 13, 2020, 7:36 PM IST

مئو ضلع سے گزرنے والے قومی شاہراہ 29 پر آوارہ جانوروں کا ڈیرہ بن گیا ہے۔ یہ کوئی معمولی شاہراہ نہیں ہے ، یہ وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے نام سے منسوب گورکھپور کو جوڑنے والی اہم سڑک ہے۔

تقریباً پوری قومی شاہراہ پر آوارہ جانوروں کا قبضہ ہو گیا ہے۔ اہم سڑک ہونے کی وجہ سے اس پر ٹریفک بھی بہت زیادہ رہتا ہے۔ آوارہ جانوروں کی وجہ اکثر سڑک پر حادثات پیش آتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دوران یہ آوارہ جانور آبادی کے درمیان بھی پہنچ گئے ہیں ۔

مئو ضلع میں آوارہ جانور عام آدمی کے لیے خطرہ

کسی بھی مکان کے برآمدے میں یہ آوارہ جانور قابض ہو جاتے ہیں۔یہاں بزرگوں کے لئے یہ آوارہ جانور بڑا خطرہ ہیں ، ان سے تحفظ کے لئے لوگ اپنے گھروں کے باہری حصہ کو بانس اور لکڑی کی مدد سے گھیر رہے ہیں۔

دیکھنے میں یہ کسی مکان کو ہاٹ اسپاٹ کئے جانے جیسا لگتا ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ عام آدمی آوارہ جانوروں کے خطرے سے اپنے مکان کو محفوظ کر رہا ہے۔ قومی شاہراہ سے آبادی کے درمیان تک ان آوارہ جانوروں کا قبضہ ہے۔ اترپردیش حکومت کے گوشالا بنانے کے دعوے یہاں بیکار ثابت ہوتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.