ETV Bharat / bharat

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ پتھراؤ - کیلاش وجے ورگھیہ

ہوڑہ کے سنکریل جانے کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جی جے پی اور کیلاش وجے ورگھیہ کے قافلے پر مبینہ طور پر پتھراؤ کی اطلاع موصول ہوئی ہے

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر مبینہ پتھراؤ

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 4:49 PM IST

مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سیاسی جماعتوں کے درمیان پرتشدد واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان مسلسل جھڑپوں کی اطلاع موصول ہو رہی ہے.
مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان متعدد جھڑپوں کی وجہ سے عام لوگوں کو بھی دشواروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ضلع جنوبی 24 پرگنہ کے سنکریل میں نامعلوم شرپسندوں نے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کی گاڑی پر مبینہ پتھراؤ کیا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی انتخابی انچارج کیلاش وجے ورگھیہ کی گاڑی میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی جس کے سبب علاقے میں کشیدگی پھیل گئی.
ڈائیمنڈ ہاربر جانے کے دوران بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کو ترنمول کانگریس کے حامیوں کی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا.
لوگوں نے بی جے پی کے قومی صدر کو سیاہ جھنڈے دکھائے اور واپس جاؤ کے نعرہ بھی لگائے۔ بی جے پی نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے ریاست میں جلد از جلد صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا طے شدہ دورے کے اعلان کے باوجود ریاستی حکومت کی جانب سے معقول سکیورٹی کے انتظامات نہیں کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.