ETV Bharat / bharat

غریب،مزدور اور دیگرکو مرکزکی امداد

مرکزی حکومت نے غریب اور مسکین لوگوں کی مدد کے لئے مارچ اور اپریل میں مختلف اسکیمز کا اعلان کیا ہے۔

author img

By

Published : Apr 17, 2020, 7:10 PM IST

غریب،مزدور اور دیگرکو حکومت کی امداد
غریب،مزدور اور دیگرکو حکومت کی امداد

مرکزی کابینہ نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام ارکان پارلیمان کی تنخواہوں میں 30 فیصدکٹوتی اور ایم پی لوکل ایریا ڈویلپمنٹ (ایم پی ایل اے ڈی) اسکیم کو دو سال تک کے لیے روک دیا گیا تاکہ یہ رقم کورونا کے خاتمے کے لیے استعمال کی جاسکے۔

بھارت میں کوویڈ- 19 کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ، وزیر اعظم نریندر مودی نے 24 مارچ کو پورے ملک کے لئے 21 دن کے لئے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔

اس سے پہلے ، بھارت نے کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے 22 مارچ کو مودی کی اپیل پر صبح 7 بجے سے شام 5 بجے کے درمیان خود ساختہ (جنتا کرفیو) منایا تھا۔ مودی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن انفیکشن کا سلسلہ توڑنے کا واحد راستہ ہے جو 14 اپریل تک نافذ العمل ہوگا۔ تاہم ، اس کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 20 اپریل کے بعد کسی حد تک راحت کا اعلان کرتے ہوئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن میں توسیع کردی ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاؤن نے روزگار اور مزدوری کرنے والے مزدوروں کی زندگی کو تھمادیا اور بے روزگاری ان کے سروں پر چھا گئی۔ ضرورت مندوں کی مدد کے لئے ، مرکزی حکومت نے 80 کروڑ غریب افراد کو 3 ماہ کے لئے 5 کلو گندم یا چاول اور 1 کلو دالیں مفت میں دینے کا دعوی کیا ہے۔ کوویڈ ۔19 سے لڑنے والے ڈاکٹروں اور طبی کارکنوں کے لئے فی فرد 50 لاکھ روپے کے انشورنس کور کا اعلان بھی مارچ کے مہینے میں کیا گیا۔

جن دھن یوجنا سے استفادہ کرنے واکے افراد کی مدد کے لئے ، خواتین اکاؤنٹ ہولڈرز کو اگلے تین ماہ تک 500 روپے ماہانہ دیاجائےگا۔ متوسط ​​طبقے کے لئے راحت کا اعلان کرتے ہوئے مودی سرکار نے اعلان کیا کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز کو اگلے تین ماہ تک دوسرے بینک کے اے ٹی ایم سے رقم نکالنے کے لئے ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنے پر اضافی محصول نہیں لیا جائے گا ، اور بینک میں کم سے کم رقم رکھنے کی شرط بھی نہیں ہوگی۔

موجودہ وزیر اعظم کسان یجنا کے تحت ، مرکزی حکومت نے 8.7 کروڑ کسانوں کے لئے 2000 روپے اور اجرت حاصل کرنے والے افراد کو 15،000 روپے دینے کا اعلان کیا۔ اس کے علاوہ ، 100 سے کم ورکزر کو اگلے تین مہینوں کے لئے ماہانہ اجرت کا24 فیصد پی ایف اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کیے جائیں گے۔ مارچ میں تقریبا 8.3 کروڑ بی پی ایل خاندانوں نے بھی مفت گیس سلنڈر حاصل کیے۔

دوسری جانب زمینی سطح پر عوام کے کچھ حلقے اور مستحقین کا کہنا ہیکہ انھیں حکومت کی مراعات ابھی تک نہیں ملی، اس ضمن میں حکومت کو چاہئے کہ وہ ضرورت مندوں تک امداد کے پہنچنے کا جائزہ بھی لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.