ETV Bharat / bharat

بینکاری دھوکہ دہی میں کارروئی کا مطالبہ - digital banking fraud

لوک سبھا اسپیکر کی بینکاری میں دھوکہ دہی پر کارروائی کے لیے ہدایت دی۔

بینکاری دھوکہ دہی میں کارروئی کا مطالبہ
بینکاری دھوکہ دہی میں کارروئی کا مطالبہ
author img

By

Published : Dec 5, 2019, 7:32 PM IST

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے جمعرات کے روز حکومت کو ہدایت دی کہ وہ بینکاری دھوکہ دہی کے معاملے میں ریاستوں سے رابطہ کرکے کارروائی کو یقینی بنائیں۔
ہریانہ کے روہتک سے تعلق رکھنے والی بھارتیہ جنتا پارٹی کے اروند کمار شرما نے ایوان میں وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا اور الزام لگایا کہ ایسے معاملات میں بھی پولیس کارروائی نہیں کرتی ہے۔
اس پر مسٹر برلا نے مرکزی حکومت سے ریاستوں کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ وزیر مملکت برائے داخلہ کشن ریڈی بھی اس وقت ایوان میں موجود تھے۔ چیئرمین نے کہا کہ پولیس کو ایسی کسی بھی فراڈ پر کارروائی کرنی چاہیے۔
مسٹر شرما نے اس سے پہلے کہا تھا کہ 'اپنے صارف کو جانیں' کی خانہ پری مکمل کرنے کے بہانے کئی ایپس کے ذریعہ دھوکہ دہی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب متاثرہ پولیس کے پاس جاتے ہیں تو پولیس کا کہنا ہے کہ نمبر بلاک کردیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.