نئی دہلی کے ایک پولیس افسر نے پیر کو بتایا کہ عورت کی شناخت اے جے ڈبليو جی ہیراتھ بھڈارنائك مديانسلاگے (71) کے طور پر ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عورت اپنے شوہر این بی ایم ومل بھڈارنائك کے ساتھ آگرہ سے دہلی آ رہی تھی تبھی ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔ اسے یہاں لیڈی ہارڈنگ میڈیکل کالج میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
افسر نے کہا کہ سری لنکا سفارت خانے کو اس ضمن میں رپورٹ کی گئی ہے اور خاتون کا منگل کو پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
سیاحت بھارتی اقتصاد کا ایک اہم جز ہے۔ عالمی تنظیم ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کونسل کے مطابق بھارت میں سیاحت سے بھارتی قومی خزانے کو 8.31 لاکھ کروڑ روپیہ (120 ارب امریکی ڈالر) کا فائدہ ہوا۔ سیاحت سے 37 ملین سے بھی زائد لوگوں کو کام کے مواقع فراہم ہوئے۔ سالانہ سیاحت کا شعبہ متوسط 7 اعشاریہ 5 فیصد ترقی کرتا رہا ہے۔ بھارت کی خالص قومی پیداوار میں اندازہ لگایا گیا ہے کہ 2025ء تک سیاحت کی وجہ سے سرکاری خزانے کو 270 بلین امریکی ڈالر کا فائدہ پہنچے گا۔ اس کے علاوہ 2014ء میں 184,298 لوگوں نے علاج کے لیے بھارت کا رخ کیا۔
اپریل 2016ء میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد میں سال 2015ء کے مقابلے 10.7 فیصد کا اِضافہ ہوا۔ غیر ملکی سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے بنگلہ دیش سرفہرست ہے۔ سب سے زیادہ سیاح بنگلہ دیش سے بھارتؤ آئے۔ اس کے بعد امریکا اور برطانیہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ اپریل 2016 میں سیاحت کے شعبے کے ذریعہ 11637 کروڑ روپے کی آمدنی غیر ملکی زر مبادلہ سے حاصل ہوئی۔
بھارتی ریاستوں میں سب سے زیادہ سیاح تمل ناڈو،مہاراشٹر،اتر پردیش،دہلی،راجستھان،مغربی بنگال،کیرالہ،بہار،کرناٹک اور ہریانہ آئے۔