ETV Bharat / bharat

مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت کے ساتھ خصوصی گفتگو - ماحولیاتی آلودگی

مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیخاوت نے جمعہ کے روز ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کی۔ اس دوران انہوں نے مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ منصوبے اور لاک ڈاؤن کے دوران قدرتی مناظر میں تبدیلی کے بارے میں بات چیت کی۔

Special talk with Union Minister Gajinder Singh Shekhawat
مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت کے ساتھ خصوصی گفتگو
author img

By

Published : May 16, 2020, 11:03 AM IST

کورونا وائرس کے خوف کو نظر انداز کر دیں تو اس لاک ڈاؤن کا ماحولیاتی آلودگی پر بہت اثر پڑا ہے۔ اس کی وجہ سے آب و ہوا بالکل خالص نظر آتی ہے۔ نہ صرف یہ بلکہ دور دراز سے قدرتی مناظر بھی خوبصورت لگ رہے ہیں اور خاص طور پر جب بارش کے بعد موسم صاف ہوجاتا ہے۔

بتادیں کہ ان دنوں ہریدوار میں دریائے گنگا کا پانی بہت صاف ہوچکا ہے۔

مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت کے ساتھ خصوصی گفتگو

جہاں ایک طرف ملک کی تمام ریاستوں اور شہروں کی ہوا کے معیار میں بہتری آئی ہے، وہیں گنگا اور یمنا جیسی انتہائی آلودہ ندیاں بھی صاف دکھنے لگی ہیں۔ جہاں پہلے ان ندیوں کا پانی کالا اور گندا نظر آتا تھا، اب یہ پانی صاف ستھرا نظر آتا ہے۔

جمعہ کے روز مرکزی آبی بجلی کے وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کی۔ لاک ڈاؤن کے دوران قدرتی مناظر میں بدلاؤ کے بارے میں سوال پر، وزیر نے کہا کہ کسی بھی ندی کے بہاؤ میں آلودگی کے 3 عوامل ہیں۔

وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت نے کہا کہ دریا کو آلودہ ہونے کی پہلی وجہ شہروں اور دیہات کا مستعمل پانی ہے، دوسری وجہ صنعتوں کا پانی ہے اور تیسری وجہ قدرت کے ساتھ ہمارے براہ راست معاملات ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان تین وجوہات کی بنیاد پر پانی کے ذرائع میں آلودگی بڑھ جاتی ہے۔

نیز وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت نے مودی سرکار کے ذریعہ دریاؤں کو صاف کرنے کے لئے چلائی جارہی مہم پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ چلائی جارہی مہم کا اثر اب دکھائی دے رہا ہے۔

وزیر شیکھاوت نے بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں واقع گنگا ندی پر ڈولفن کی تعداد میں اضافے کے سوال کے جواب میں کہا کہ پانی میں آبی چڑیا کی موجودگی پانی کی پاکیزگی کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گنگا ندی میں آبی حیات میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

جودھ پور میں بڑھتی ہوئی کورونا تعداد کے سوال کے جواب میں شیکھاوت نے کہا کہ یہ صورتحال تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی لاک ڈاؤن میں جے پور اور جودھ پور میں کچھ غلطیاں ہوچکی ہیں، جس کے نتیجے میں یہ تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

مزدوروں کی نقل مکانی کے سوال پر مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ تکلیف دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کی نقل مکانی روکنے کے لئے مرکزی حکومت سے اجازت ملنے کے بعد بھی گہلوت حکومت کچھ نہیں کر پائی۔ اس دوران انہوں نے گہلوت حکومت پر بہت سے سوالات اٹھائے۔

ای ٹی وی بھارت کے اس سوال کے جواب میں کہ مرکزی حکومت نے ریاستوں کے لئے مدد کا اعلان کرنے کے بعد بھی، راجستھان کی گہلوت حکومت کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی مدد نہیں ملی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں اس پر کوئی رد عمل دینا نہیں چاہوں گا کیونکہ تمام اعداد و شمار لوگ ہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے ملک کے ہر طبقے کے لوگوں کو سنبھالنے کا کام کیا ہے۔

مرکزی وزیر گجندر سنگھ شیکھاوت نے لوگوں سے ای ٹی وی بھارت کے ذریعے لاک ڈاؤن قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.