ETV Bharat / bharat

بھوپال کی ثمر خان خان مشعل راہ کیوں ہیں ؟

کہتے ہیں ایک عورت ہی ایک عورت کا درد سمجھ سکتی ہے، یہ کہانی ہے ایک ایسی خاتون کی جس نے ضرورت مند مفلس اور یتیم خواتین کی فکر کی اور وہ چاہتی تھی کہ خواتین کو لاچار بن کر زندگی نا گزارنا پڑے اور انہوں نے کچھ ایسا کیا جو سب کے لیے ممکن تو نہیں لیکن معاشرے کو ایک پیغام ضرور ہے۔

ثمر خان رشتے تلاش کر ان کی شادیاں بھی کراتی ہیں

author img

By

Published : Mar 9, 2020, 8:07 AM IST

بھوپال میں رہنے والی ثمر خان کو ہمیشہ سے ان خواتین کی فکر رہی ہے جن کا سماج میں کوئی نہیں۔ جن کے سر سے والدین کا سایہ اٹھ چکا ہے یا پھر غریبی کے چلتے ان کے خواب ادھورے رہ گئے ہیں۔

ثمر خان رشتے تلاش کر ان کی شادیاں بھی کراتی ہیں

ایسے میں انہوں نے ایک ایسے گھر کا خواب سجایا۔ جہاں پر ان ضرورت مند خواتین کے رہنے کھانے کے نظم کے ساتھ ہی انہیں ایسا ہنر مل سکے کہ وہ سماج میں سر اٹھا کر جی سکیں۔

دھیرے دھیرے ثمر کان کی یہ سوچ حقیقت میں بدلنی شروع ہوئی، آشرم کی شروعات بھی ہوئی لیکن یہ آشرم صرف کسی ایک مخصوص طبقے سے تعلق رکھنے والا نہ ہو اس کے لیے انھوں نے اس آشرم کا نام 'نربھیا' رکھا، جس کے معنی ہے کسی پر منحصر نہ رہنے والا۔

ثمر خان نے یہاں پر ان خواتین کے لیے نہ صرف ان کے آشیانے کا انتظام کیا بلکہ ان خواتین و لڑکیوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کرنے کے لیے سلائی، کڑھائی، بنائی سکھا کر انہیں ہنر مند بناتی ہیں۔

ثمر خان نے جو سوچا تھا اب وہ بالکل سچ ہوتا نظر آرہا ہے۔ یہاں رہنے والی خواتین اب ہنر مند بن کر سماج میں سر اٹھا کر جی رہی ہیں۔ یہ کہانی یہیں ختم نہیں ہوتی کیونکہ یہاں رہنے والی لڑکیوں کو بیٹیاں سمجھنے والی ثمر خان رشتے تلاش کر ان کی شادیاں بھی کراتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.