- اندرا گاندھی:
اندرا گاندھی ( پیدائش 19 نومبر 1917 ۔ وفات 31 اکتوبر 1984 ) کا اصلی نام اندرا پریا درشن نہرو تھا جو پنڈت جواہر لعل نہرو کی بیٹی تھی۔ الہ آباد میں پیدا ہوئی۔
اندرا گاندھی نے سوئٹزرلینڈ، سمر ویل کالج آکسفورڈ اور بعد میں وشوا بھارتی شانتی نکیتن میں تعلیم حاصل کی۔ گیارہ برس کی عمر میں سیاست میں حصہ لینا شروع کیا۔
اندرا گاندھی انگلستان میں قیام کے دوران اور بعد ازاں بھارت واپس آکر بھی طلبا تحریکوں میں سرگرم رہیں۔ تحریک آزادی میں حصہ لینے کی پاداش میں تیرہ ماہ تک وہ جیل میں بھی رہیں۔
اندرا گاندھی کی سنہ 1942ء میں ایک پارسی نوجوان فیروز گاندھی سے شادی ہوئی۔ اسی زمانے میں 'بھارت چھوڑو تحریک' زور پکڑ رہی تھی جس میں حصہ لینے پر وہ اور ان کے شوہر کو گرفتار کیا گیا۔
سنہ 1947ء میں آل انڈیا کانگرس ورکنگ کمیٹی کی رکن منتخب ہوئیں۔ اس کے بعد میں کانگرس کے شعبۂ خواتین کی صدر، مرکزی انتخابی کمیٹی اور مرکز پارلیمانی بورڈ کی رکن بنیں۔
فروری 1959ء میں انڈین نیشنل کانگرس کی صدر منتخب کی گئیں۔
سنہ 66۔ 1964ء میں وزیر اطلاعات و نشریات منتخب ہوئیں۔
سنہ 1966ء میں لال بہادر شاستری کے انتقال کے بعد وزیراعظم منتخب ہوئیں۔
- حصولیابیاں اور ایوارڈز :
اندرا گاندھی کے متعدد کام ناقابل فراموش ہیں جس کے لیے انہیں کئی اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
سنہ 1972میں انہیں بھارت رتن سے نوازا گیا۔
سنہ 1972میں بنگلہ دیش کی آزادی کے لیے میکسیکن اکیڈمی ایوارڈ، ایف اے او کا دوسرا سالانہ تمغہ ملا۔
سنہ 1976میں ناگری پرچارنی سبھا کے ذریعہ ساہتیہ واچسپتی (ہندی) ایوارڈ سے نوازا گیا۔
سنہ 1953میں یو ایس اے ( روس) میں اندرا گاندھی کو مدر ایوارڈ ملا۔
سفارتکاری کے میدان میں شاندار کارکردگی کے لیے اٹلی نے ازابیلا ڈی ایسٹے ایوارڈ اور ییل یونیورسٹی نے ہاؤلینڈ میموریل ایوارڈ سے نوازا۔
رائے عامہ کے فرانسیسی ادارے کے ایک جائزے کے مطابق وہ 1967اور 1968میں فرانس کی بہت ہی مقبول عام شخصیت تھیں۔
سنہ 1971 میں یو ایس اے کے ایک خاص گیلپ رائے شماری جائزے کے مطابق اندرا گاندھی دنیا کی سب سے مقبول عام شخصیت تھیں۔
جانوروں کے تحفظ کے لئے 1971 میں ارجنٹینا سوسائٹی کے ذریعہ انہیں اعزازی ڈگری دی گئی۔
- اندرا گاندھی کی علمی سرگرمیاں:
اندرا گاندھی کی مشہور اشاعتوں میں 'دی ایئرز آف چیلینج' (69۔1966)، 'دی ایئرز آف اینڈیور' (۷۲۔۱۹۶۹)، 'انڈیا' (لندن) ۱۹۷۵، 'اِنڈے' (لوسین) اور تصانیف و تقاریر کے مختلف مجموعے شامل ہیں۔
انہوں نے وسیع پیمانے پر بھارت اور دنیا کے مختلف ممالک کا سفر کیا۔ گاندھی نے پڑوسی ممالک افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، میانمار، چین، نیپال اور سری لنکا کا دورہ کیا۔ اس کے علاوہ فرانس، عوامی جمہوریہ جرمن، وفاقی جمہوریہ جرمن، گیانا، ہنگری، ایران، عراق اور اٹلی جیسے ممالک کا بھی سرکاری دورہ کیا۔
گاندھی نے الجیریا، ارجنٹینا، آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیم، برازیل، بلغاریہ، کینیڈا، چلی، چیکوسلوواکیہ، بولیوا اور مصر جیسے بہت سے ممالک کا دورہ کیا۔
انہوں نے بہت سے یورپی، امریکی اور ایشیائی ممالک کا دورہ کیا جن میں انڈونیشیا، جاپان، جمائیکا، کینیا، ملیشیا، ماریشس، میکسیکو، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، نائیجیریا، عمان، پولینڈ، رومانیہ، سنگاپور، سوئیٹزرلینڈ، شام، سویڈن، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ترینیداد اینڈ ٹوبیگو، یو اے ای، برطانیہ، یو ایس اے، یو ایس ایس آر، یوراگوئے، وینیزویلا، یوگوسلاویہ، زامبیا اور زمبابوے جیسے ممالک شامل ہیں۔
مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی جانب سے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت
اندرا گاندھی نے اقوام متحدہ میں بھی اپنی موثر موجودگی درج کرائی تھی۔
- وفات:
پنجاب میں گولڈن ٹیمپل میں فوجی آپریشن کے بعد 31 اکتوبر 1984 کو ان کے محافظ نے انہیں گولی مار دی تھی جس کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی۔