بھارت سمیت دنیا بھر میں آج موسیقی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج ہی کے دن سنہ 1981 میں اس دن کو منانے کا آغاز کیا گیا تھا۔
میوزک ڈے کے روز دنیا بھر میں لوگ گھروں سے باہر نکل کر گلوکاری و ڈھول باجا بجاتے ہیں اور اس دن کو دھوم دھام سے مناتے ہیں۔
عالمی یوم موسیقی کا دن فرانس کے ثقافتی وزیر جیک لینگ نے سنہ 1981 میں عمل میں لایا، اس کے بعد سنہ 1982 میں میوزک کمپوزر ماوریس فلوریت نے پیریس میں اس دن کو منایا۔
فرانس میں سنہ 1982 میں پہلی بار یوم موسیقی منایا گیا، جس کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے آج دنیا کے قریب 120 ممالک میں موسیقی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔
دنیا بھر میں آج 120 ممالک کے 700 شہروں میں میوزک ڈے کی تقریب منعقد کی جاتی ہیں، جن میں گلوکار و عام لوگ شامل ہوتے ہیں اور جشن مناتے ہیں۔
عالمی یوم موسیقی بنانے کا مقصد میوزک کو عام کرنا ہے، اس دن نئے گیت کاروں کو موقع دیا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کے درمیان گلوکاری کریں، اس کے علاوہ دنیا کے متعدد ممالک میں مفت کانسرٹس منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں ہر کوئی شامل ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عالمی یوم یوگا آج
'میں نے دیکھا ایک فرشتہ باپ کی پرچھائیں میں'
عالمی یوم مویسیقی کے روز 130 ممالک میں میوزک کانسرٹس کیے جاتے ہیں، اور لوگ اس دوران ان کانسرٹس میں شامل ہوتے ہیں۔
رواں سال دنیا بھر میں لوگ کورونا وائرس سے جھوج رہے ہیں، اس لیے لوگ گھروں میں بند ہیں اور وہ اپنے گھروں میں ہی یوم موسیقی منا رہے ہیں۔