ETV Bharat / bharat

کشمیری مہاجرین کے لیے ووٹنگ میں خصوصی رعایت کا اعلان - خصوصی رعایت

الیکشن کمیشن نے کہا کہ آئندہ انتخابات کے مد نظر وادی کشمیر سے نقل مکانی کرکے بھارت کے متعدد مقامات پر رہائش پذیر کشمیری پنڈتوں کے لیے پولنگ کے خاص کیمپوں کاانتظام کیا جائے گا۔

کشمیری مہاجرین کے لیے ووٹنگ میں خصوصی رعایت کا اعلان
author img

By

Published : Mar 26, 2019, 11:49 AM IST

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ کشمیری مہاجرین کو خصوصی اسکیم کے تحت اپنی پسند کے مطابق ملک کے کسی بھی خطہ میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ رائے دہندگان ایک درخواست درج کرنے کے بعد موجودہ رہائشی مقامات پر خصوصی عارضی کیمپوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ رائے دہندگان درخواست کے ذریعے مخصوص پولنگ مرکز یا پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ووٹ ڈالنے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
اسسٹنٹ ریٹرننگ افسرانکی طرف سے خصوصی کیمپوں میں ووٹ ڈال رہے رائے دہندگان کی فہرست بنائے جائے گی۔

درخواست درج کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کی طرف سے رائے دہندگان اور خصوصی کیمپوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خصوصی کیمپوں میں ووٹ دالنے کا حق صرف انہیں دیا جائے گا جنہوں نے درخواست درج کی ہوگی ۔درخواست انتخابات سے دس روز پہلے درج ہو نی چاہئے۔

ان خصوصی کیمپوں پر ڈالے جانے ووٹوں کی شناخت ووٹنگ ایٹ سپیشل پولنگ سٹیشنز(وی ایس پی ایس) کے نام سے ہوگی۔

یہ پہلا موقع ہے کہ کشمیرسے نقل مکانی کرنے والے لوگوں جن کیغالب اکثریت ہندو فرقے سے وابستہ ہے، کو اپنی من پسند جگہ پر ووٹ ڈالنے کا اختیار دیا جائے گا۔

اس سے قبل ان کےلئے مخصوص شہروں میں پولنگ بوتھ قائم کئے جاتے تھے لیکن عمومی طورپرانہوں نے پولنگ میں بڑے پیمانے پر حصہ نہیں لیا ہے۔ مبصرین کے مطابق الیکشن کمیشن کے حالیہ فیصلے کا مقصد یہ ہے کہ کشمیری مہاجرین کی شرح رائے دہندگی میں اضافہ کیا جائے۔

Intro:visuals 3

Body:visuals 3

Conclusion:visuals 3
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.