ETV Bharat / bharat

شہروں میں بنیں گے پیدل لوگوں کے لئے خصوصی بازار - مرکزی وزارت رہائش و شہری امور

مرکزی حکومت نے ہوائی آلودگی اور کورونا وبا کے خطرے کے پیش نظر باہمی دوری بنائے رکھنے کے لئے 10 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہروں میں کم سے کم تین اور 10 لاکھ سے کم آبادی والےشہروں میں کم سے کم ایک بازار پیدل لوگوں کے لئے متعین کرنے کے لئے کہا ہے۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 10:57 PM IST

مرکزی وزارت رہائش و شہری امور نے بدھ کویہاں یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ اس کے لئے طویل مدتی اورقلیل مدتی منصوبہ کے نفاذ کرنے کے لئے کہا گیا ہے اوراس منصوبہ کو اسی سال نافذ کردیا جائے گا۔اس سے شہروں میں بھیڑ بھاڑ کم کرنے میں مدد ملے گی۔

وزارت میں سکریٹری درگاشنکر مشرا نے سبھی ریاستوں، شہروں، میونسپلٹیوں اور کارپوریشنوں کو تحریر کئے گئے خط میں پیدل لوگوں کے لئے بازار متعین کرنے کے لئے ایک جامع منصوبہ بنانے کے لئے کہا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ کو حتمی شکل دینے سے پہلے سبھی فریقوں دکانداروں، ریڑی پٹری والوں، کارپویشن کے افسران، ٹریفک پولس، پارکنگ پرووائڈروں اور صارفین سے صلاح ومشورہ کیا جانا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.