ETV Bharat / bharat

خصوصی مزدور ٹرین چلانے کے لئے ریاست سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں

مرکزی حکومت نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر مختلف ریاستوں میں پھنسے مائیگرینٹ ورکرز کے لئے چلائی جا رہی خصوصی شرمک ٹرینوں کی آمد و رفت سے متعلق معیاری آپریٹنگ پروٹوکول (ایس او پی) میں ترمیم کی ہے جس میں ان ٹرینوں کو چلانے کے لئے ریاست سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Special labor trains do not require state permission
خصوصی مزدور ٹرین چلانے کے لئے ریاست سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں
author img

By

Published : May 20, 2020, 1:40 PM IST

مؤرخہ 17 مئی 2020 کو لا ک ڈاؤن سے متعلق اقدامات اور متعلقہ نظر ثانی شدہ جامع رہنما خطوط کے تحت داخلی امور کی وزارت نے ریل گاڑیوں کے ذریعے مختلف مقامات یا شہروں میں پھنسے ہوئے مزدوروں کی نقل وحرکت کے لئے نظر ثانی شدہ معیاری آپریٹنگ ضوابط (ایس او پی)، جاری کئے ہیں۔

وزارت ریلوے، وزارت داخلہ کے ساتھ صلاح و مشورہ کر کے شرمک اسپیشل ریل گاڑیاں چلانے کی اجازت دے گی۔

تمام ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو نوڈل حکام نامزد کرنے چاہیئں اور اس طرح کے مزدوروں، اور دیگر افراد کو لانے اور لے جانے کے لئے ضروری انتظامات کرنے چاہیئں۔

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ضروریات کی بنیاد پر ریل گاڑیوں کے ٹھہرنے کے اسٹیشنوں اور منزل مقصود کے تعین سمیت ریل گاڑیوں کے نظام الاوقات کو وزارت ریلوے کے ذریعے حتمی شکل دی جائے گی، اور ان تفصیلات کو وزارت ریلوے کی جانب سے ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فراہم کرایا جائے گا۔ تاکہ وہ اس طرح کے پھنسے ہوئے مزدوروں کو لانے اور لے جانے کے لئے معقول اور مناسب انتظامات کر سکیں۔

ریل گاڑیوں کے چلائے جانے کے نظام الاوقات، مسافروں کے داخلے اور نقل و حرکت سے متعلق ضوابط، سواری ڈبوں میں فراہم کرائی جانے والی خدمات اور ٹکٹ بک کرنے سے متعلق ریاستی حکومتوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے انتظامات کی ذمہ داری بھی وزارت ریلوے کی ہی ہوگی۔

ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارت ریلوے کے باہم منسلک رہنے سے یعنی ایک دوسرے کو با خبر رکھنے سے فائدہ یہ ہوگا کہ تمام مسافروں کی لازمی اسکریننگ ہوگی اور صرف معمول کے مطابق صحتی حالات والے مسافروں کو ہی ریل گاڑیوں میں سوار کیا جائے گا۔

ریل گاڑی میں سوار ہونے اور سفر کی مدت میں تمام تر مسافر سماجی طور پر فاصلہ برقرار رکھیں گے۔

اپنی منزل مقصود پر پہنچنے کے بعد، سفر کرنے والے مسافر حضرات کو ان تمام تر صحتی ضوابط پر عمل کرنا ہوگا، جن کا تعین منزل مقصود علاقے کی انتظامیہ کی جانب سے کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.