بی جے پی کے سابق رکن اسمبلی کلدیپ سینگر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی جو دہلی کے ایمس ہسپتال میں شریک ہے کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جج ہسپتال پہنچے۔
متاثرہ لڑکی جولائی میں اپنے خاندان کے ساتھ سفر کے دوران سڑک حادثے میں زخمی ہوگئی تھی تب سے دہلی کے ایمز میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ ملزم کلدیپ سینگر گذشتہ ایک سال سے جیل میں ہیں۔
گذشتہ ہفتہ دہلی ہائی کورٹ نے حکم جاری کیا تھا کہ دہلی کے ایمز میں ایک خصوصی عدالت قائم کی جائے تاکہ مقدمہ کی کارروائی کو آگے بڑھایا جاسکے۔