ETV Bharat / bharat

بچیوں کی تعلیم پر خاص توجہ دینے کی ضرورت: بشریٰ عثمانی

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات انجام دے چکی معروف ماہر تعلیم محترمہ بشریٰ عثمانی کو مشہور عصری ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول دیوبند میں بطور ایڈوائز منتخب کیا ہے۔

author img

By

Published : Nov 9, 2020, 10:51 PM IST

sdf
sdf

سہارنپور کے دیوبند علاقہ میں، ملک کے معروف تعلیمی اداروں میں اپنی خدمات انجام دے چکی معروف ماہر تعلیم محترمہ بشریٰ عثمانی کو مشہور عصری ادارہ نواز گرلز پبلک اسکول دیوبند میں بطور ایڈوائز منتخب کیا ہے۔ آج اسکول میں ایک پروگرام میں ان کا استقبال کیاگیا۔

اسکول میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بشریٰ عثمانی نے کہا کہ تعلیم زندگی کا اہم حصہ ہے ہمیں لڑکوں کے ساتھ ہی لڑکیوں کی تعلیم پر بھی خاص توجہ دینی چاہئے۔

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ ایک لڑکی دو خاندانوں کو تعلیم یافتہ بنانے کام کرتی ہے اسلئے لڑکیوں کا تعلیم یافتہ ہونا آج کے دور میں بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے محنت کو کامیابی کی کنجی بتاتے ہوئے اخلاقیات اور تہذیب و تمدن کے ساتھ اہداف متعین کرکے تعلیم حاصل کرنے کی نصیحت طالبات کو دی۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ بچوں کے مستقبل کی بنیاد ہوتے ہیں، اساتذہ بھی محنت سے اگر کام کرتے ہیں تو آگے چل کر بچوں کا مستقبل روشن ہوتاہے،انہوں نے کہاکہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اب تعلیم نسواں کی جانب سے بھی خاص توجہ دی جانے لگی، وقت بدل رہاہے اور دیوبند جیسے قصبے میں بھی لڑکیاں تعلیم کے میدان میں اپنا نام روشن کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'ہماری قوم میں ایسے اداروں کی سخت ضرورت ہے جو ہماری بچیوں کو اعلیٰ تعلیم کے ساتھ ان کی رہنمائی بھی کرسکیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کورونا کے سبب متاثر ہوئی تعلیم کی بھرپائی کرنے کے لئے ٹیچرز کو اہم مشورے بھی دیئے۔

انہوں نے لڑکیوں کی تعلیم کے میدان میں ڈاکٹر نواز دیوبندی کی جانب سے کیے جارہے کاموں میں تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نواز دیوبندی کا یہ اہم اور بڑا قدم ہے اور اس سے علاقہ کی بچیوں کو تعلیم یافتہ ہونے میں کافی مدد مل رہی ہے۔

اس دوران ڈاکٹر نواز دیوبندی نے محترمہ بشریٰ عثمانی کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ 'محترمہ ملک کے مختلف نامور اداروں میں اپنی تعلیم خدمات دے چکی ہیں، ہماری درخواست پر دیوبند قصبہ میں تعلیم نسواں کے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے ہمارے ساتھ چلے گی اور ان کی خدمات سے اسکو ل اور علاقہ کو خاطر خواہ فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے بتایا کہ محترمہ ملکی سطح پر صدر جمہوریہ ہندسمیت متعدد ایوارڈ بھی مل جاچکے ہیں۔ اس موقع پر عبداللہ نواز،فوزیہ خان سمیت اسکول اسٹاف موجود رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.