اندور میں تنظیم جشنن عید میلاد النبی کی جانب سے میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اجتماعی شادی کا اہتمام کیا گیا ۔
جس میں 31 نوجوان جوڑوں کی اجتماعی نکاح پڑھایا گیا۔
تنظیم کا یہ 10 واں اجتماعی نکاح پروگرام تھا جس میں لوگوں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔
تنظیم جشنن عید میلاد النبی دبئی کے صدر محمد اسحاق نے بتایا کہ 'شادی میں ہم لڑکی اور لڑکے والوں سے کسی طرح کی فیس نہیں لیتے۔ اس کے ساتھ ہی تنظیم کی جانب سے جہیز اور کھانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔
شادی کا پورا خرچہ وہ حضرات اٹھاتے ہیں جو مستحق ہیں ہم ان سبھی کا شکریہ ادا کرتے ہیں اس بار 35 جوڑوں نکاح کے لیے تھے مگر کسی وجہ سے31 جوڑوں بی شریک ہوئے۔
تنظیم کے جنرل سیکریٹری ظہور کھو کر نے بتایا کہ 'پچھلے دس برسوں سے ہم اس طرح کا اہتمام کرتے آرہے ہیں آج ہی کا دن ہمارے ذہن میں اس لئے آیا کیونکہ یہ بڑا مقدس دن ہے۔
نکاح کروانے کے بعد بھی کمیٹی نئے جوڑوں کو ہدایت نامہ دیتی ہے اور اگر پھر بھی خاندانی تنازعہ پیدا ہوتا ہے تو اس کو بیٹھ کر سلجھاتی ہے۔ کورٹ کچہری یا تھانے تک نہیں جانے دیتی کمیٹی کی جانب سے یہ سخت ہدایت ہوتی ہے '۔
لڑکی کے والد ہر عازم حسین نے بتایا کہ 'آج کے دن بڑا اچھا لگتا ہے ہے جہیز کھانا سب کچھ تنظیم کی جانب سے مفت ہوتا ہے میری چار بیٹیاں ہیں اس سے قبل بھی اجتماع میں تین بیٹیوں کا نکاح ہو چکا ہے یہ میری چوتھی بیٹی ہے یہ تنظیم بڑا اچھا کام کر رہی ہے'۔
, دولہے کے والد عزیز شاہ نے بتایا کہ یہ اجتماعی شادیاں ضرورتمندوں کے لیے بڑی اچھی ہے اور شرعی طریقے سے شادیاں کروائی جاتی ہے۔