محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں،5اور 6ستمبر کے ساتھ ساتھ 7ستمبر کو شمالی ساحلی اے پی،یانم میں بعض مقامات پر گرج وچمک کے ساتھ بارش ہوگی۔
اپنے بلیٹن میں اس نے کہا کہ آئندہ 48گھنٹوں کے دوران،6اور 7ستمبر کو تلنگانہ، رائل سیما کے بعض علاقوں میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔5,6ستمبر کو رائل سیما کے بعض علاقوں اور 5ستمبر کو یانم میں بعض مقامات پر بارش ہوگی۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران تلنگانہ، ساحلی اے پی،یانم اور رائل سیما میں بعض مقامات پر ہلکی تا اوسط یا پھر گرج وچمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔جنوب مغرب مانسون رائل سیما میں سرگرم،تلنگانہ میں موسم معمول کے مطابق رہا۔تلنگانہ،ساحلی اے پی،یانم میں بعض مقامات پر بارش ہوئی۔