کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے پارٹی کے زیر اقتدار تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کو خط لکھا ہے اور انہیں ہدایت کی کہ وہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے نمٹنے کے لئے موثر جوابی اقدامات کریں اور عوامی صحت سے متعلق جواب دہندگان کو ہر ممکن مدد فراہم کریں۔
سونیا گاندھی نے پنجاب ، مدھیہ پردیش ، راجستھان ، پڈو چیری اور چھتیس گڑھ کے وزرائے اعلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ ریاستی حکومت کے لئے موثر جوابی کارروائی اور تیاری کے اقدامات کرنا ضروری ہے۔ کسی بھی ممکنہ وباء سے بچاؤ کے لئے صحت عامہ کی سہولیات کی گنجائش کو بڑھانا ضروری ہے۔ بھارت تا حال کورونا وائرس کے 31 کیسس کا پتہ چلا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کو عوامی صحت کی دیکھ بھال کرنے والوں کو اپنی ذمہ داری کو مؤثر طریقے سے نبھانے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنا چاہئے۔ بیماریوں کی نگرانی میں اضافہ ، اور جانچ کی سہولیات کو مضبوط بنانے اور جلد پتہ لگانے سے اس کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے۔
کانگریس کے صدر نے نشاندہی کی کہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خصوصی طور پر فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کے لئے ذاتی حفاظتی سازوسامان کی شدید قلت کے بارے میں خبردار کیا ہے اور اندازہ لگایا ہے کہ ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار کنندگان کو پیداوار میں 40 فیصد اضافہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومتیں پی پی ای کی مناسب فراہمی کو یقینی بنائیں خاص طور پر صحت عامہ کی سہولیات میں ، اور ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کا کریں۔
کانگریس رہنما نے کہا کہ ہندوستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ، متاثر کی شناخت اور تنہائی کے لئے ایک طریقہ کار اختیار کرنا ضروری ہے۔