ریاستوں کے اشیأ و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)، واجبات سے متعلق امور، جوائنٹ انٹرنس ایگزامینیشن (جے ای ای) (مین) اور نیشنل الیجیبلٹی کم انٹرنس ٹیسٹ (این ای ای ٹی) (یو جی) امتحانات پر تبالہ کے سلسلے میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی مختلف ریاستوں کے کانگریسی وزرائے اعلیٰ کے ساتھ آج ایک میٹینگ میں شرکت کریں گی۔
مرکزی وزارت خزانہ نے یکم اگست کو کہا کہ 'جولائی کے مہینے میں اشیا و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) کی محصولات کی مجموعی رقم گزشتہ سال کے مقابلے میں مجموعی طور پر 874 کروڑ روپئے ہے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 14 فیصد کم ہے۔
ماہ جولائی میں مرکزی حکومت اور ریاستی حکومتوں نے کل محصولات سینٹرل گوڈس اینڈ سروس ٹیکس (سی جی ایس ٹی) کے لئے 39467 کروڑ روپئے اور اشیا و خدمت ٹیکس (ایس جی ایس ٹی) کے لئے 40256 کروڑ روپے حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے این ای ای ٹی اور جے ای ای امتحانات کو مؤخر کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ جے ای ای (مین) یکم سے چھ ستمبر اور این ای ای ٹی (یو جی) 13 ستمبر کو ہوگا۔
بہت سے وزراء امتحانات کے انعقاد کے مرکز کے فیصلے کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔
اس سے قبل ہی مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر جے ای ای اور این ای ای ٹی امتحانات کی تاریخوں کے بارے میں سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست داخل کرنے پر غور کرنے کی بات کہی تھی۔
- مزید پڑھیں: جے ای ای اور نیٹ کے امتحانات یکم ستمبر سے
واضح رہے کہ این ٹی اے کی سرکاری ویب سائٹ nta.ac.in پر جاری اس نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'جے ای ای مین اور نیٹ یوجی امتحانات جو پہلے جولائی میں ہونے والے تھے۔ انہیں اسٹوڈنٹس کی درخواست پر ستمبر کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ اب اسٹوڈنٹس کے تعلیمی مفاد کو دھیان میں رکھتے ہوئے یہ امتحانات طے تاریخ میں ہی کرائے جائیں گے۔ یعنی جے ای ای مین کا ا داخلہ امتحان یکم ستمبر سے 6 ستمبر 2020 تک کیا جائے گا جبکہ نیٹ یوجی 13 ستمبر 2020 کو ہوگا۔