یو پی اے چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگرس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ہمراہ آج رائے بریلی پہنچیں۔ یہاں انہوں نے 2022 میں ہونے والے انتخابات کو لے کر مہم شروع کی۔
رائے بریلی میں وہ اپنے حلقے کے رکن اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی، پارٹی کارکن اور لیڈران سے ملیں۔
خیال رہے کہ سونیا گاندھی پارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے رائے بریلی پہنچی ہیں۔
یہاں وہ مشرقی اتر پردیش کی جنرل سیکرٹری پرینکا گاندھی کے ہمراہ پارٹی کے بوتھ لیول ورکرز اور ووٹرز کے ساتھ ملاقات کریں گی۔ اس دوران وہ 2022 کے اسمبلی الیکشن پر بھی ان سے تبادلہ خیال کریں گی۔
اس کے ساتھ ہی پرینکا گاندھی جیوتی رادتیہ سندھیا کے ساتھ لکھنئو میں 14 جون کو جائزہ میٹنگ لیں گی۔