کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے پیر کو کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کے اجلاس کے بعد پارٹی کے سینئر رہنما غلام نبی آزاد سے بات چیت کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کی شکایات کو سنا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی اجلاس کے بعد کپل سبل، منیش تیواری، مکل واسنک، آنند شرما اور ششی تھرور سمیت کانگریس کے کچھ رہنما اجلاس کے لیے غلام نبی آزاد کی رہائش گاہ گئے۔
آپ کو بتادیں کہ آزاد نے پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ کل کانگریسیوں نے کہا تھا کہ ہم نے یہ کام بی جے پی کے کہنے پر کیا ہے اور اسی تناظر میں میں نے کہا 'یہ سب سے بدقسمتی کی بات ہے کہ کچھ حلیفوں (سی ڈبلیو سی کے باہر) نے ہم پر بی جے پی کے ساتھ ملی بھگت کا الزام لگایا ہے، غلام نبی آزاد نے کہا کہ اگر وہ لوگ اس الزام کو ثابت کرتے ہیں تو میں مستعفیٰ ہوجاؤں گا۔