ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں لگاتار برف باری کی وجہ سے ریکانگ پیو سمیت دیگر علاقوں میں برف کی ایک بہت موٹی چادر جمع ہو گئی ہے۔
وہیں قومی شاہراہ-5 پر آسانی سے گاڑیاں آ جارہی ہیں اور ریکانگ پیو میں بھی گاڑیوں کی نقل و حرکت جاری ہے۔
حد سے زیادہ برف باری کے باعث ضلع کے بالائی علاقوں میں بجلی اور دیگر خدمات بند کردی گئی ہیں۔

مسلسل برف باری کی وجہ سے گاڑیوں کے پہیے کنور کے ہیڈ کوارٹر ریکانگ پیو میں بھی تھم سکتے ہیں، کیونکہ اب برف کی چادر آہستہ آہستہ سڑکوں پر جمنے لگی ہے اور اسی وجہ سے ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بس بھی تمام راستوں پر متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ جس کی وجہ سے کِنور میں سینکڑوں مسافروں کو آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اس برفباری سے پہاڑوں سے بھی گلیشیرز کا آنا جاری ہے، لہذا ندی نالوں کے گرد جانا بھی خطرے سے خالی نہیں ہے۔