ETV Bharat / bharat

بھیونڈی: سانپ کے کاٹنے سے چار سالہ بچی کی موت - مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی'

بھیونڈی شہر کے نوری نگر علاقے میں گھر کے باہر کھیل رہی ایک چار سالہ عظمیٰ صدیقی نامی بچی کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

چار سالہ عظمیٰ صدیقی نامی بچی کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا

author img

By

Published : Mar 14, 2020, 8:32 AM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی میں ایک چار سالہ معصوم لڑکی کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی، اہل خانہ نے ہسپتال انتظامیہ پر علاج کے دوران دیری کا الزام لگاتے ہوئے مبینہ طور پر موت کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

چار سالہ عظمیٰ صدیقی نامی بچی کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا

موصولہ اطلاعات کے مطابق بھیونڈی شہر کے نوری نگر علاقے میں گھر کے باہر کھیل رہی ایک چار سالہ عظمیٰ صدیقی نامی بچی کو زہریلے سانپ نے کاٹ لیا تھا۔

جسے فوراً اہل خانہ کے افراد اندرا گاندھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے کر پہنچے مگر تب تک زہر نے اپنا اثر دکھا دیا تھا اور کافی دیری سے علاج شروع ہونے سے موت ہوگئی۔

اہل خانہ کے افراد ہسپتال انتظامیہ پر دیری سے علاج شروع کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اسپتال میں کافی ہنگامہ کیا۔

حالانکہ معاملے کو سنبھالنے کے لیے شانتی نگر پولیس اسپتال پہنچی اور بچی کے اہل خانہ کو سمجھا بجھا کر روانہ کیا ۔فی الحال اسپتال انتظامیہ کی اس لاپرواہی کے سبب شہریوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.