کسی بھی ملک کی ترقی کا دارومدار اس ملک کی معیشت اور انسانی وسائل پر ہوتا ہے۔ نوجوان ملک کا بہترین اثاثہ ہوتے ہیں۔
نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پہچان کر اور ان کی حوصلہ افزائی کرکے ملک کو ترقی کی سمت لے جایا جاسکتا ہے۔
ان ہی ضروریات کی تکمیل اور نوجوانوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے حومت ہند نے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2020 کے نام سے ایک منفرد اسکیم شروع کیا ہے۔
ہیکاتھون کے آخری ایڈیشن میں مختلف کالجز کے پانچ ملین سے زائد طلبا نے 65+ مقامات پر مناسب کارکردگی کے لئے مقابلہ کیا۔
یس آئی ایچ 2020 میں طلبا کو دنیا کی مختلف صنعتوں سمیت اعلی تنظیموں کے لئے عالمی معیار کے تحت ضروریات کی تکمیل پر زور دیا گیا۔ اس اسکیم کے ذریعے بہترین دماغوں کی شناخت کرکے انھیں ترقی کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔
اس کے بعد مختلف وزارتوں، محکموں، صنعتوں، پی ایس یوز اور این جی اوز کے سامنے درپیش چیلنجوں پر کام کرنے کا موقع ملے گا ، اس طرح پورے ملک میں نجی شعبے کو خدمات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
اس کے ایک حصے کے طور پر انٹرنل اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون ایونٹ 2020 آئی ٹی لیب، کالج فار انٹیگریٹڈ اسٹڈیز، حیدرآباد یونیورسٹی (یو او ایچ) میں منعقد ہوا۔
60 طلباء اس پروگرام میں حصہ لے رہے ہیں اور مختلف تنظیموں کے سے زیادہ ممبران کو داخلی ایس ایچ ائی کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔
اس کے نتائج کو 20 جنوری 2020 کو مطلع کیا جائے گا۔
اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون کیا ہے؟
- طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں اور مہارت کو استعمال کریں
- انسٹی ٹیوٹ لیول ہیکاتھون
- 'اسٹارٹ اپ انڈیا' مہم کے لئے فنیل بنائیں
- طرز حکمرانی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے کراؤڈ سورس حل
- شہریوں کو بھارت کی مشکلات کے جدید حل فراہم کرنے کا موقع فراہم کریں